رمضان کی پہلی رات :حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: ۱۔ جب رمضان شریف کی پہلی رات ہوتی ہے تو آسمانوں کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور وہ دروازے رمضان شریف کی آخری رات تک کھلے رہتے ہیں جو مومن رمضان شریف کی کسی رات میں نماز پڑھے گا تو اسے ہر سجدے کے بدلے میں پندرہ سو نیکیاں ملیں گی اور اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں سرخ یا قوت کا محل تیار کرتا ہے جس میں ساٹھ ہزار دروازے ہوتے ہیں اور ہر دروازے پر سونے کا محل ہوتا ہے۔ (ترغیب صفحہ 31) ۲۔ جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو تمام جنتوں کے دروازے کھل جاتے ہیں سارا مہینہ ایک بھی دروازہ بند نہیں ہوتا اور اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ کا حکم دیتا ہے کہ اعلان کر! اے بھلائی کے طلبگارو آگے بھڑو، اے برائی کے طلبگارو پیچھے ہٹ جائو۔ پھر فرماتا ہے: ہے کوئی بخشش کا طلبگار اسے بخش دوں، ہے کوئی مانگنے والا اس کو دے دوں، ہے کوئی توبہ کرنے والے اس کی توبہ کروں۔ (مکاشفہ القلوب) (کلیم اللہ شیخ‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں