Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - جون 2015


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس لفظ نہیں نہ ہی الفاظ کا مجموعہ ہیں جو آپ کو دعائیں لکھ سکوں‘ مگر الحمدللہ کیفیات ضرور ہیں جن کی قلم محتاج نہیں‘ اللہ کریم آپ کو عزتوں کی دنیا سدا عطا رکھے۔آپ کا ہر درس توجہ اور دھیان سے سنتی ہوں۔ درس نے میری بہت سی مشکلات حل کی ہیں۔ ابھی کل ہی آپ کا درس سنا جس میں آپ نے درس جذبات سے پُر دیا تھا کہ ہمیں ہروقت اپنے جذبات کو پرکھتے رہنا چاہیے اس کو سننے کے بعد میں اللہ تعالیٰ کے آگے جھک گئی اور اللہ کے پاس گئی‘ دروازہ بند تھامگر میں نے کھٹکھٹایا‘ بہت زور زور سے کھٹکھٹایا‘ میں اکیلی نہیں تھی‘ میرے ساتھ میری زندگی کے غلیظ‘ آلودہ‘ بُرے جذبات بھی ساتھ تھے‘ پھر ہم سب تھک گئے اور بیٹھ گئے پھر بھی دروازہ نہ کُھلا‘ پھر آنسو بھی

ہمارے ساتھ آگئے اور ہم عاجزی کے ساتھ طاقتور رب کے سامنے! حضرت جی سوچیں کیا منظر تھا کہ میں، میرا رب، اور ایک طرف میرا ساتھی میرے آنسو اور دوسری طرف جذبات! پھر عدالت لگی‘ میں کٹہرے میں کھڑی تھی اپنی من چاہی اور اپنے جذبات پر عاجز تھی۔۔۔ اور رب سے معافی کی درخواست کی۔ اس کے بعد میں سوگئی اور رات خواب میں مدینہ منورہ دیکھا اور کعبۃ اللہ دیکھا اور خانہ کعبہ میرے اتنے نزدیک تھا جیسے میری آنکھوں کے بالکل سامنے‘ بس فاصلہ ایک انگلی جتنا تھا ہم دونوں میں۔۔۔ صبح اٹھ کر میں نے یاقہار کا عمل کیا اور پھر فیصلہ ہوگیا۔۔۔ اللہ کریم نے مجھے معاف کردیا اور رب چاہی کی تلقین کی اور سکون کے سمندر میں ڈوب گئی۔ الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ! اب الفاظ نہیں‘ سب ختم ہوگئے۔ بس صرف دعاؤں کی طالب ہوں‘ محتاج ہوں‘ منگتی ہوں۔ (فلک امجد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 718 reviews.