محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ آپ کے درس انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے بہت شوق سے سنتی ہوں۔ایک عجیب سی لذت اور عجیب سا سکون روح میں اترتا محسوس ہوتا ہے۔میں نے ایک ماہ پہلے بی ایس سی کے پیپرز دئیے ہیں۔ پیپرز سے پہلے بھی اور پیپرز کے دوران بھی جب کبھی مجھے فرصت ملتی میں آپ کے درس سنتی تھی۔ انمول خزانہ نمبر دو بھی پڑھتی تھی۔ میں نے تہجد بھی نہیں چھوڑی اور تہجد کی نماز میں اللہ سے رو رو کر اپنے کامیاب ہونے کی دعا مانگی اور جیسا آپ درس میں اللہ سے رو رو کر بھکاری بن کر مانگنےکا طریقہ بتاتے ہیں ویسے ہی مانگا کرتی تھی۔ پیپرز کی بہت اچھی تیاری ہوئی اور خاص بات جب پیپر سامنے آتا تو میں پرسکون ہوجاتی‘ اللہ کا شکر ادا کرتی تھی کہ وہ پیپرز تو وہی ہوتا تھا جس کی میں بھرپور تیاری کرکے آئی تھی۔(خ، فیاض‘تلہ گنگ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں