اب دوبارہ دوانمول خزانہ نمبرایک ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ اور انمول خزانہ نمبر دو اور استغفارہروقت کھلا جاری ہے۔ الحمدللہ! مسائل دن بدن حل ہورہے ہیں اور بہت جلدی حل ہورہے ہیں۔میرے والد کا میرے اور میری بیوی کےساتھ رویہ حیرت انگیز طور پر تبدیل ہوگیا ہے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے شدید مالی تنگی کا شکار تھا‘ گھر میں برکت نہیں تھی‘ جتنا کماتا سب خرچ ہوجاتا ہے۔ قرضوں کے پہاڑ کے نیچے دبا ہوا تھا‘ ہروقت غمگین اور ڈیپریشن کا شکار رہتا‘ شدید مایوسی کاشکار ہوگیا اور قوت ارادی بالکل صفر ہوگئی۔میرے والد کا میرے اور میری اہلیہ کے ساتھ رویہ انتہائی ظالمانہ حد تک سخت ہوگیا‘ ان کی عمر تقریباً 72 سال ہے اور دوسری شادی کی کوشش کررہے ہیں‘ کئی مرتبہ مجھے گھر سے نکلنے کا کہہ چکے ہیں‘ اب توجائیداد سے بھی بے دخل کرنے کا کہہ چکے تھے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میری بیوی نے بھی میری فرمانبرداری کرنا چھوڑ دی‘ میرے باپ کی عزت کرنا بھی چھوڑ دی۔گھر میں ہروقت بیوی اور باپ کا جھگڑا چلتا‘ ہروقت کی ٹینشن اورلڑائی جھگڑے کی وجہ سے میرے چاروں بچوں پر اثر پڑرہا تھا۔ میرا چھوٹا بیٹا اب ہکلانا بھی شروع ہوگیا ہے۔ کبھی سوچتا کہ گھر چھوڑ دوں پر جیب میں ٹکا نہیں تھا‘ ایک جگہ آٹھ لاکھ انویسٹ کیے کچھ عرصہ بعد وہ صاحب غائب ہوگئے اور میری ساری جمع پونجی ڈوب گئی۔
گھر چھوڑنےکا سوچتا تو خوف آتا کہ والدصاحب بے دخل کردیں گے تو اپنے بچوں کیلئے مکان کہاں سے بناؤں گا۔ دردر کی ٹھوکریں کھاؤں گامگر۔۔۔! گھر میں میرے اپنے والد صاحب ہی مجھے سکون کا سانس نہ لینے دیتے۔
نوکری میں کئی سالوں سے ترقی نہیں ہورہی تھی‘ نوکری کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ بھی کررہا تھا اب سب کچھ ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ پیسے پیسے کا محتاج ہوگیا۔
پھر کسی کےکہنے پر آپ کی خدمت میں حاضری دی تو حالات بہت بہتر ہوگئے۔میں نے حالات کی بہتری کیلئے دو انمول خزانہ پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ ! بہت بہت بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ پھر سستی آگئی اور دوستوں کے مشورے پر کچھ اور عامل حضرات کے پاس جانا شروع کردیا‘ نتیجہ یہ نکلا کہ اچانک پھر وہی مشکلات کے پہاڑ کھڑے ہوگئے‘ ابھی کچھ سنبھلا ہی تھا کہ پھر کوڑی کوڑی کا محتاج ہونا شروع ہوگیا۔
پھر اللہ کےحضور سچے دل سے توبہ کی اور دل سے پکا تہیہ کرلیا کہ اب صرف تسبیح خانہ کا دامن تاحیات تھام کررکھوں۔ انشاء اللہ۔ اب دوبارہ دوانمول خزانہ نمبرایک ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ اور انمول خزانہ نمبر دو اور استغفارہروقت کھلا جاری ہے۔ الحمدللہ! مسائل دن بدن حل ہورہے ہیں اور بہت جلدی حل ہورہے ہیں۔میرے والد کا میرے اور میری بیوی کےساتھ رویہ حیرت انگیز طور پر تبدیل ہوگیا ہے‘ اب وہ روزانہ ہمارے ساتھ ہی کھانا کھاتے ہیں۔میرے بچوں میری بیوی نے میری عزت کرناشروع کردی۔ حیرت انگیز طور پر میرے سٹوڈنٹس میں اضافہ ہورہا ہے اور اب مجھے تنخواہ کے علاوہ بھی کافی آمدن ٹیچنگ سے بھی مل جاتی ہے۔ (غ،ف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں