Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عینک اتارنے کا کاروباری راز‘ صرف عبقری کیلئے , نظر ٹھیک‘ رنگت صاف اور قد دراز‘ خاص حلوہ حاضر ہے!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

یہ دونوں نسخہ جات صرف کتابی نسخہ جات نہیں نظر کی کمزوری کیلئے میرے تجرباتی نسخہ جات ہیں اور اس تجربے میں میری ذاتی محنت اس لیے کہ میری بیٹی کو کلاس میں بورڈ دیکھنے میں تکلیف ہونے لگی‘ کبھی سردرد‘ کبھی آنکھوں سے پانی۔۔۔ آئی سپیشلسٹ دوست ہیں‘ آئی سائٹ ٹیسٹ کروائی‘ پتہ چلا کہ نظرکمزور ہوچکی ہے‘ عینک لگانی پڑی‘ چھوٹی گیارہ بارہ سال کی بچی اور عینک۔۔۔ کسی بھی چیزکا احساس اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب آپ کے اپنے پر بیتتی ہے تو سارا دن لوگوں کے بچوں کو دیکھنے گزر جاتی تھی کہ عینک پہنی ہوئی ہے تو احساس نہیں ہوتا اپنی بچی پر بن آئی تو احساس ہوا کہ یہ کوئی ایسی میڈیسن ہے جس کے باعث میری بیٹی کی نظر کم ہونا بند ہوجائے اور ایسی بھی جس سے عینک بھی اتر سکے‘ کتابی نسخہ جات تو بہت ہیں لیکن مجرب اور مستند نسخہ جس سے واقعی عینک اتر سکے۔ کئی اپنے سینئر ڈاکٹر حضرات سے کیس ڈسکس کیا‘ حکیموں سے بھی مشورہ کیا لیکن جب یہ پوچھتا کہ رزلٹ کتنے عرصے میں تو کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملتا تھا۔ بڑی تگ و دو کے بعد ایک نسخہ استعمال کروانے کا فیصلہ کیا‘ دوران میڈیسن تقریباً دو ماہ کے بعد اچانک سے میری بیٹی نے کہنا شروع کردیا کہ وہ عینک استعمال کرتی ہے تواس کے سر میں شدید درد ہوتا ہے اور آنکھوں پر بوجھ بھی محسوس ہوتا ہے خیر دوبارہ سےنظر ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا‘ ڈاکٹر صاحب کے پاس دوبارہ گئے‘  انہوں نے نظرچیک کی اور کہا کہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ اس بچی کی نظر کمزور ہے؟ اُن کو کارڈ دکھائے کہ انہوں نے ہی تین چار ماہ پہلے چیک کی تھی۔ انہوں نے پوچھا کوئی میڈیسن استعمال کی ان کو بتایا کہ ہومیوپیتھک میڈیسن استعمال کی ہے انہوں نے مجھ سے پوچھا پھر کہا میں آپ کے کلینک حاضر ہوں گا۔
 یہ نسخہ میراایک کاروباری راز ہے لیکن عبقری کے بہت احسانات ہیں مجھ پر اور عبقری نسخہ مانگے اور میں نہ دوں یہ نہیں ہوسکتا کیونکہ میں نے عبقری سے بہت کچھ سیکھا اور عبقری نے میری عزت میں اضافہ کیا‘ عبقری نے مجھے ایک تعارف دیا۔ خیر نسخہ حاضر خدمت ہے ان تمام بچوں کے نام جن کو عینک لگی ہوئی ہے اور وہ اس کو اتارنا چاہتے ہیں۔ میرے پاس انتالیس کیس آئے جن کی الحمدللہ اس نسخہ سے نظر ٹھیک ہوئی اور عینک اتر گئی۔ھوالشافی: نظر کمزوری کیلئے روٹا 30،جلسی میم 30، نٹرم میور 30 اس نسخہ کی کامیابی کی ضمانت یہ ہے کہ مسلسل استعمال نظر ٹھیک نہ ہونے تک ۔کم از کم تین ماہ اور جرمنی کی میڈیسن اس کے ساتھ۔ تمام پڑھنے والوں کیلئے ایک نسخہ خاص اور بھی درج کررہا ہوں کیونکہ اُن میڈیسن کےساتھ یہ بھی استعمال کروایا ہے ۔

ھوالشافی:ایک خاص حلوہ جس کا مقصد صرف اور صرف نظر کی کمزوری دورکرنا ہے۔ بچے بڑے تمام کھاسکتے ہیں‘ بہت ہی لذیذ اور مقوی دماغ ہے۔ اجزاء: گاجریں ایک کلو‘ گائے کا خالص دودھ ایک لیٹر‘ دیسی گھی ایک سو پچاس گرام‘ مصری حسب ذائقہ‘ بادام ایک سوپچاس گرام (میٹھے ہوں)‘ پستہ ایک سو پچاس گرام‘ کشمش ایک سوپچاس گرام‘ زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔ بنانے کی ترکیب: گاجروںکو دودھ میں پکا کر اچھی طرح خشک کرلیں‘ پھر گھی ڈال کر بھون لیں تمام میوہ جات ڈال دیں اور چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرلیں اور روزانہ دن میں تین بار کھائیں‘ اب آپ کی مرضی دوا سمجھ کر کھائیں یا سویٹ ڈش سمجھ کر‘ اس کے کھانےسے آپ کی نظر کی کمزوری تو ٹھیک ہوگی ہی ساتھ ساتھ رنگت نکھرے گی‘ قد میں بھی اضافہ ہوگا۔ انشاء اللہ۔ آنکھوں کے گرد حلقوں میں کمی آجائے گی اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں تو دماغی قوت بڑھے گی اور کلاس میں بات سمجھنے میں آسانی ہوگی‘ پڑھا ہوا آسانی سے یاد ہوجائے گا‘ یادداشت بہت بہتر ہوجائے گی۔ بس یہ خیال رکھیں دن میں تین بار استعمال کرنا ہے۔ یہ دونوں نسخہ جات ایسے ہیں کہ نظر کی کمزوری بھی دور ہوتی ہے‘ عینک بھی ا تر جاتی ہے۔ آخر میں تمام قارئین سے گزارش ہے کہ اس نسخہ جات سےآپ کو فائدہ ہو تو میرے والدین کیلئے ‘ صاحب نسخہ کیلئے اور میرے روحانی استادمحترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کیلئے دعا ضرور فرمادیجئے۔

ڈاکٹر ظفرحمید ملک‘ اٹک سٹی

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 590 reviews.