چار بادام، چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لیکر رات سوتے وقت کھالیں اور اسے کھانے کے بعد ہرگز پانی نہ پیجئے گا۔ نظر دن بدن تیز ہوتی جائے گی۔رات کو سوتےو قت پپوٹوںپر چند قطرے سرسوں کے تیل کے ڈال کر روزانہ مالش کریں ‘ اس طرح سے نہ تونظر کمزورہوگی اور نہ کبھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں گی۔
ہلدی کو خوب اچھی طرح باریک پیس کر شیشی میں حفاظت سے رکھیں‘ رات کے وقت تین تین سلائی آنکھوں میں ڈالیں‘ نظر کی کمزوری دور ہوجائے گی۔
لقوہ و فالج کیلئے:کچلہ چار تولہ‘ چھلکا جڑ تمہ چار تولہ‘ کالی مرچ چار تولہ‘ عرق سونف سے گولیاں چھوٹے چنے کے برابر بنائیں‘ ایک گولی صبح و شام ہمراہ شہد دیں۔
زخموں کیلئے:دیسی کیکر کے پتے‘ زیرہ سفید کے ساتھ پیس کر زخم پر باندھیں۔زخم کو صاف کرکے اچھاکردیتے ہیں۔
خارشی کیپسول:اسول (تارا میرا)دو تولہ‘ مغز نمولی دو تولہ‘ مرچ سیاہ دو تولہ‘ سب کو باریک کرکے بڑے کیپسول میں بھر کر دو کیپسول ہمراہ پانی صبح و شام استعمال کریں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی‘ یہ خارش کو اندرسے ختم کردیتے ہیں‘ پانچ دن لگاتار لیں۔
ہیپاٹائٹس کا آسان علاج: مریض کو صرف دہی سے روٹی دیں‘ باقی سب کچھ بند کردیں‘ دہی میں سبز دھنیا اور پودینہ ملالیں تو اور بھی اچھا ہے۔ تین وقت چھ ماشہ یہ سفوف پانی سےدیں۔ زیرہ سفید‘ جوکھار‘ ریوندچینی ہم وزن ملاکر بنالیں۔ یہ نسخہ چالیس دن استعمال کریں۔ا نشاء اللہ شفاءہوجائےگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں