محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو آنے والی ہر بیماری‘ آفت‘ تنگدستی ‘ فرقوں‘ آگے آنے والےفتنے سب چیزوںسے اپنی حفظ وامان میں رکھے اورآپ کے دنیا سے جانے والے آباؤاجداد کو اللہ تعالیٰ اپنی جوار رحمت عطا فرمائے ‘سب کی قبروں کو جنت کے باغات بنائے اور آپ کے ساتھ کام کرنےوالے تمام بہن بھائیوں کی خدمت اللہ قبول فرمائے اور سب کی مشکلات، آفات، بلیات،فتنوں سے اپنی حفاظت میں رکھے‘ اللہ عزوجل سب کی خیر کرے‘ سب کا بھلا کرے اور آپ کا اور آپ کے مرشد ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا فیضان تاقیامت جاری رکھے اور تسبیح خانہ کی اللہ حفاظت فرمائے ۔
محترم حکیم صاحب! درج ذیل دو نسخے میں قارئین عبقری کیلئے بھیج رہا ہوں۔
جن کو نیند نہیں آتی: جن کونیند نہیں آتی ہو وہ ایک چمچ خشخاش نیم گرم پانی میں ڈال کر پی لے اس سے بہت اچھی نیند آتی ہے۔ نظر کیلئے: جو شخص نکلتے سورج کوتیس سیکنڈ یا ایک منٹ تک دیکھے اس کی نظرتیز ہوتی ہے۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نےایک ٹوٹکہ کیا تھا جو کہ قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔
میری بہنوں کی شادیاں نہیں ہورہی تھیں‘ ٹوٹکہ میں نےیہ کیا کہ اپنی بہنوں کے جہیز کے کپڑے غریب لوگوں میں تقسیم کردئیے اور اللہ نے اسی سال دونوں بہنوں کی شادی کروا دی۔ اللہ میری بہنوں اور بھائی کو اپنے گھروں میں خوش رکھے۔آمین!
(اشتیاق احمد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں