۔2003ء کی بات ہے ہم فیصل آباد میں رہائش پذیر تھے‘ چھوٹی بیٹی کی نظر کمزورہوکر 3/4 نمبر کی عینک لگوانا پڑی‘ مجھے 1980ء میں ایک درویش نے نظر کی بہتری کا نسخہ بتایا تھا۔ میں نے وہی دیا تو دو ماہ میں نظر بہتر ہوگئی اور عینک کا نمبر ڈیڑھ تک چلا گیا۔
نسخہ یہ ہے:۔
ھوالشافی: ایک پاؤ گری بادام‘ ایک چھٹانک سونف‘ ایک چھٹانک کوزہ مصری۔ تینوں چیزوں کوکوٹ کر باریک کرلیں چنے کے دانوں کی طرح۔ روزانہ رات کو تین چمچ دانوں کی طرح چبا کر کھائیں اور گرم دودھ پی لیں۔(ن۔ز)۔
میرے بھائی نے بتایا کہ ایک بابا جی 60 سالہ اُن کی نظر بہت بہترین ہے‘ میں نے ان سے پوچھا آپ کو ابھی تک عینک نہیں لگی کیا وجہ ہے؟ کہنے لگے میری نظر کافی سال پہلے کمزور ہوگئی‘ جوانی میںعینک لگ گئی ۔ ایک دن ایک بزرگ نے فرمایا کہ گاجروں کا پانی نکالیں۔ سونف لیں‘ برتن میں ڈال کر پانی سونف میں ڈال دیں‘ پانی سونف کی سطح تک رہے جب خودخشک ہوجائے تو دوبارہ اسی طرح کریں۔ استعمال:سونف پیس لیں اور رات کو ایک بڑی چمچ سفوف پانی کے ساتھ کھالیا کریں‘ میں نے یہی نسخہ تیار کرکے کھایا تو میری نظر ٹھیک ہوگئی۔(غ،ر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں