Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نیند کیلئے نسخہ , نظر اور نیند کی کمی کیلئے طبی علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے نیند کیلئے نسخہ جات بھجوانے کا فرمایا تھا۔ اکثر لوگوں کو نیند نہ آنے کی شکایت ہوتی ہے جس کی وجہ خون کی کمی ہوتی ہے۔ اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو وہ خون بڑھانے کا طبی نسخہ یا گولیاں استعمال کرے۔ اس کے علاوہ ہمارا 10 سالہ تجربہ ہے کہ اگر کسی کونیند نہ آتی ہو تووہ  یہ کلمات

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَ شَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمٰزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ ‘‘ (بخاری شریف)

پڑھے تو ان شاء اللہ نیند کی شکایت دور ہوجائے گی۔ (زاہد اللہ،بنوں)۔

نظر اور نیندکیلئے طبی علاج یہ ہے کہ رات کو سات گری بادام کی پانی میں بھگودی جائیں اور صبح نہار منہ چھیل کر ایک ایک کرکے کھالی جائیں۔ سر پر بادام روغن کی مالش کی جائے اور روحانی علاج یہ ہے کہ ہر وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ سورۂ قدر پڑھی جائے۔ یہ عمل میں کافی سالوں سے کررہا ہوں اور اسے فائدہ مند پایا ہے۔ نیند نہ آنے کیلئے میںنے اکثر کتابوں میں پڑھا ہے کہ بستر میں لیٹ کر آدمی یہ تصور کرکے کہ وہ آسمان کی بلندیوں میں ہے، ہوا میں تیر رہا ہے، فضائوں میں اڑ رہا ہے، ستاروں کے درمیان گھوم رہا ہے۔ اس سے اسے نیند آنا شروع ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 574 reviews.