٭ مولی کا چھلکا شہد میں ملاکر کھانے سے سانپ کے کاٹے کا زہر ختم ہوجاتا ہے۔ ٭ پرانی کھانسی میں ایک ماشہ نمک مولی ہمراہ ہموزن چینی کھلانے سے شفاء ہوتی ہے۔
٭ نزلہ زکام میں چٹکی بھر نمک مولی سونگھنے سے یہ مرض دور ہوجاتا ہے اور دماغ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔
٭ شراب کا نشہ اتارنے کیلئے مولی کے پتوں کا پانی پلانا مفید ہے۔
٭ یرقان کیلئے آدھ کلو مولی کے پانی میں چینی ملاکر یرقان کے مرض کو پلانے سے یرقان ختم ہوجاتا ہے۔
٭ مولی کھانے سے انتڑیوں کی حرکت تیز ہوتی ہے اور قبض ختم ہوتی ہے۔
٭ مولی کے مسلسل کھانے سے پیشاب کا رک رک کر آنا، جل کر آنا، کم آنا یا قطرہ قطرہ آنا یہ تمام شکایات دور ہوتی ہیں۔
٭ مولی کھانے کے بعد گڑ کھانے سے مولی جلد ہضم ہوجاتی ہے اور بدبودار ڈکار وغیرہ بھی نہیں آتے۔
٭ بواسیر کے مرض میں مولی کا رس اور مولی کے پتے مریض کو کھلانے سے شفاء ملتی ہے۔٭ مولی کے چار ماہ مسلسل استعمال سے سر کے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔
٭ مولی کے زیادہ استعمال سے جگر کی اصلاح ہوتی ہے۔
ہرنماز کے بعد ایک تسبیح یَابَصِیْرُ کی کریں۔ یا پھر فجر کی نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں۔ ہر نماز کے بعد 11 بار یَابَصِیْرُ پڑھنے کا اہتمام کریں انشاء اللہ اس کی برکت سے نظر ٹھیک ہوجائے گی۔
(پوشیدہ)
میرے پاس ایک خاص وظیفہ ہے جو قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔ یہ مجھے ایک بزرگ سے ملا ہے اور میرا ذاتی آزمودہ ہے۔ مجھے کافی عرصہ سے نیند نہیں آتی تھی کافی علاج کے باوجود کوئی فائدہ نہ ہوا اور اس وظیفے سے پہلے دن ہی بہت اچھا اثر ہوا۔ اس لئے جس کو نیند نہ آتی ہو وہ یہ آیت مبارکہ اول آخرتین بار درود شریف کے آیت
وَلَہٗ مَا سَکَنَ فِی الَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ﴿انعام۱۳﴾ پڑھ کر ہتھیلی پر پھونک مار کر سرپر پھیریں اور فائدہ اٹھائیں۔ (ام حمزہ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں