ضعف جگر‘ کمی خون اور سیلان الرحم کیلئے ازحد مفید
ھوالشافی: قلمی شورہ دو تولہ‘ پھٹکڑی سفید دو تولہ‘ ہیراکسیس دو تولہ۔ ہلکی آنچ پر توا رکھ دیں جب گرم ہوجائے‘ اس پر تمام اشیاء رکھ کر کسی مٹی کے برتن سے ڈھانپ دیں اور بریاں ہونے پر اتارلیں۔ جس طرح پھٹکڑی بریاں کرتے ہیں‘ اسی طرح تینوں اشیاء بریاں کرلیں بعداز رگڑلیں‘ پیلے رنگ کا سفوف ہوجائے گا۔ ڈبل زیرو کے کیپسول بھرلیں۔ مقدار خوراک: ایک کیپسول صبح‘ دوپہر‘ شام ہمراہ دودھ والی لسی یا صرف دہی کے ساتھ۔ فوائد: پیلے یرقان کیلئے نہایت مفید ہے‘ چند دنوں میں مرض سے افاقہ ہوجاتا ہے۔ ضعف جگر‘ کمی خون‘ سیلان الرحم میں ازحد مفید ہے۔
لیکوریا اور اس سے پیدا شدہ کمزوری کا علاج
نسپال(چھلکا انار) دو تولہ‘ گل دھاوا دو تولہ‘ مائیں دو تولہ‘ مازو دو تولہ‘ کمرکس دو تولہ‘ پھٹکڑی بریاں ایک تولہ‘ کشتہ بیضہ مرغ ایک تولہ۔ تمام اجزاء کو باریک کرکے سفوف بنالیں اور زیرو نمبر کیپسول بھرلیں۔ مقدار خوراک: ایک کیپسول صبح‘ دوپہر‘ شام ہمراہ دودھ۔ فوائد: لیکوریا اور اس سے پیدا شدہ کمزوری کیلئے مفیدہے۔ کیلشیم کی کمی پوری ہوجاتی ہے۔
شوگر کیلئے انتہائی مفید
نیم کےپتے پانچ کلو‘ چنے دیسی آدھ کلو‘ پانی پانچ لیٹر۔ پانی میں چنے اور نیم کےپتے ڈال کر اس قدر جوش دیں کہ پانی تقریبا ً آدھا رہ جائے‘ پانی میں سے صرف چنے نکال کر سائے میں خشک کرلیں بعد میں باریک پیس کر ڈبل زیرو سائز کے کیپسول بھرکر ایک کیپسول صبح وشام‘ ہمراہ پانی استعمال کریں۔ شوگر کیلئے انتہائی مفید ہے۔
( محمد فاروق اعظم‘ حاصل پور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں