اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو تو عشاء کی نماز کے بعد دائیں کروٹ لیٹ کر منہ کو کعبے کی طرف کرکے دائیں ہاتھ کو سرکے نیچے اور بائیں ہاتھ کو اپنی ٹانگوں کے اوپر رکھ کر چاروں قل شریف‘ دعائے قنوت‘ آیت الکرسی اور سورۃ فلق کا ورد کرے۔ اس کو پتہ بھی نہیں چلے گا
رات کو سونے سے پہلے چار بادام‘ چٹکی بھر سونف ذرا سی مصری باہم استعمال کرنے سے نگاہ تیز ہوجاتی ہے۔
غسل کرنے سے پہلے پائوں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملنے سے نظر کبھی کمزور نہیں ہوتی۔
آنکھوں میں سلائی کی مدد سے تازہ اصلی شہد لگائیں 15 منٹ بعد آنکھوں کو دھولیں اس سے نظر تیز ہوتی ہے اور آنکھوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
آنکھوں کے لئے چند مجرب وظائف
بعد نماز عشاء دو رکعت نماز نیت ترقی بینائی پڑھیں‘ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ کوثر تین مرتبہ پڑھیں‘ بعد سلام کے سرسجدے میں رکھ کر یہ دعا پڑھیں
مَتِّعْنِیْ بِسَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَاجْعَلْہٗ الْوَارِثَ مِنِّی روزانہ یہ نفل پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اس کی نگاہ کی روشنی اس قدر کردے گا کہ تمام عمر اسے ضعف بصارت کی تکلیف نہ ہوگی۔
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾
اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر انگلی پر دم کرکے آنکھوں پر لگائے انشاء اللہ بصارت میں کمی نہ ہوگی بلکہ جس قدر نقصان ہوگیا وہ بھی جاتا رہے گا۔
سرمہ سلائی پر سورۃ العصر پڑھ کر دم کرنے سے پھر اس سلائی سے سرمہ لگانے سے آنکھوں کی تمام بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ یَانُوْرُ یَابَصِیْرُ گیارہ دفعہ پڑھ کر انگلی پر دم کرکے آنکھوں پر لگائیں فرض نماز کے بعد یہ عمل کیا جائے۔
ضروری ہدایت: کلمات اللہ میں شفاء ہی شفا ہے بشرطیکہ یقین اور امید ہولحاظ ہر وظیفہ کو یقین سے پڑھیں تو کامیابی ضرور الضرور آپ کی مقدر ہوگی۔ انشاء اللہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں