Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نیند نہ آنے کی دعا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

اگر نیند نہ آئے تو بستر پر لیٹنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دعا پڑھنے کی ہدایت فرمائی
اَللّٰھُمَّ غَارَتِ النُّجُوْمُ وَھَدَأَتِ الْعُیُوْنُ وَاَنْتَ حَیٌّ قَیُّوْمُ لَا تَأْخُذُکَ سِنَۃٌ وَّلَانَوْمٌ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ  اَھْدِیْٔ لَیْلِیْ وَاَنِمْ عَیْنِیْ ۔ ترجمہ: اے اللہ! تارے چھپ گئے اور آرام پکڑا آنکھوں نے اور تو سدا زندہ قائم رہنے والا ہے۔تجھ کو اونگھ اور نیند نہیں پکڑتی۔ اے سدا زندہ سب کے سہارے آرام دے میری آنکھوں کو اس رات میں سلا دے۔
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہٗ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کہ کی ان کو رات میں اچھی طرح نیند نہیں آتی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم بستر پر لیٹ جائو تو پھر یہ پڑھو

اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظَلَّتْ وَ رَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لِیْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِیْنَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِّنْھُمْ اَوْاَنْ یَّطْغٰی عَزَّجَارُکَ (وَتَبَارَکَ اسْمُکَ) وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ  (ترمذی


ترجمہ:۔ اے اللہ تو ساتوں آسمانوں اور ان کے آس پاس کا رب ہے اور زمینوں کا بھی رب ہے اور تمام شیاطین بھی تیرے قبضہ قدرت میں ہیں اور تو میرا محافظ بن جا ہر اس چیز کے خلاف جو میرے لئے نقصان کا باعث ہو سکتی ہے۔ مجھے خوشی اور مسرت عطا فرما میں تمہاری بزرگی بیان کرتا اور تیرے سوا کسی اور کی عبادت نہیں کرتا۔
نیند آور گولیوں سے حتی الامکان دور رہیے اور اس کی عادت تو ہرگز مت بنائیے کیونکہ شروع میں اگرچہ ان سے نیند آجاتی ہے مگر پھر رفتہ رفتہ ان گولیوں کی مقدار بڑھانی پڑتی ہے اور بالآخر نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ چاہیے کتنی ہی گولیاں کھالی جائیں نیند نہیں آتی اور یہ گولیاں مضر صحت بھی ہوتی ہیں لہٰذا نیچے دئیے ہوئے علاج فرمائیے اللہ جل شانہ کرم فرمائیں گے۔ 1)۔ نیند نہ آتی ہو تو سونے سے قبل سورۂ احزاب کی آیت نمبر۵۶ پڑھ کر درود شریف پڑھ لیجئے انشاء اللہ نیند آجائے گی2)۔ رات کو سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے ’’ اللھم باسمک اموت واحیا ‘‘
3)۔ نیند نہ آتی ہوتو سورہ نبا کی آیت نمبر9بار بار پڑھیے انشاء اللہ جلدی نیند آجائے گی۔
4)۔ نیند نہ آتی ہوتو سونے سے قبل اول آخر درود پاک کے ساتھ کم از کم تین بار یہ پڑھیے ’’ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اَلْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْن ‘‘
5)۔ بے خوابی بہت پرانا مرض ہے‘ زمانہ قدیم میں اس کا علاج عام طور پر پیاز سے کیا جاتا تھا جس کو نیند نہ آتی ہو وہ یا تو کچی پیاز چبالے کر کھا یا ابلی ہوئی پیاز گرم دودھ میں ڈال کر استعمال کرے ‘انشاء اللہ خوب نیند آئے گی۔
6)۔ آدھا کلو پانی میں چھ ماشہ (یعنی تقریباً6گرام) سونف ڈال کر پانی کو چولہے پر جوش دیجئے جب دو چھٹانک (یعنی  تقریباً 125گرام) پانی رہ جائے تو اس میں گائے کا دودھ 250 گرام اور ایک تولہ (یعنی تقریباً 12گرام) گائے کا گھی اور حسب ضرورت چینی ملاکر استعمال کیجئے انشاء اللہ نیند آنے لگے گی۔
7)۔ ایک درمیانہ پیاز دہی( مناسب مقدار) میں ملاکر سونے سے پہلے کھالیں انشاء اللہ نیند آجائے گی۔
8)۔ چٹائی بچھونے یا پلنگ پر چت لیٹ جائیے‘ دونوں ہاتھ سیدھے کرکے پہلوئوں کے برابر کرلیجئے۔ اب 6 سیکنڈ تک آہستہ آہستہ گہرا سانس لیجئے، تین سیکنڈ تک ہوا کو اندر روک لیجئے اور پھر 6سیکنڈ میں آہستہ آہستہ منہ سے خارج کیجئے‘ اس کے بعد الٹی کروٹ لیٹ کر چند بار یہ عمل دہرائیے ۔انشاء اللہ نیند آجائے گی۔
9)۔ کدو کے بیج کے مغز نصف تولہ میں تھوڑی سی مصری ملائیں اور اسے کھائیں تو بے خوابی کا مرض دور ہوجاتا ہے۔
10)۔ دھنیا کھانے سے بھی معدہ کے بخارات جو دماغ کو جاتے ہیں وہ ختم ہوجاتے ہیں اس لئے پرسکون نیند آتی ہے۔
 11۔ فروٹ چاٹ کھانے سے بھی نیند نہ آنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات سر میں خشکی ہونے کی وجہ سے بھی نیند نہیں آتی‘ ایسے میں سر کی مالش کرنا نہایت مفید ہے۔ چائے اور کافی کا استعمال کم کردیں اس کی جگہ دودھ اور پھل کا استعمال زیادہ کریں۔ فضول باتوں اور بے کار سوچوں کو اپنے ذہن میں جگہ مت دیں اس سے بھی نیند متاثر ہوتی ہے۔ اپنے گھر والوں اور ملنے جلنے والوں سے تعلقات کو خوشگوار بنائیے اپنے دل کو ہمیشہ انتقام ،ضد جیسی خبیث عادات سے پاک رکھئے انشاء اللہ زندگی اور نیند دونوں پرسکون ہوجائیں گی۔ (نبیلہ عارف، فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 567 reviews.