جس کی نیند بیماری یا کسی فکر و خوف کی وجہ سے جاتی رہی ہو سورۃ الانبیاء (پ17 )ہرن کی جھلی پر لکھ کر اس کی کمر پر باندھ دیں خوب نیند آئے گی اور بغیر تعویذ آنکھ نہیں کھلے گی۔
’’اَلْقَیُّوْمُ‘‘اس کی کثرت سے نیند آتی ہے۔یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ کو فجر سے طلوع آفتاب تک پڑھنے سے مستعدی اور آمادگی حاصل ہوگی۔
سورۂ تحریم مریض پر دم کرنے سے درد کو سکون اور مرگی والے کو افاقہ ہوتا ہے ‘ مریض کونیند آجائے ۔
سورہ ٔاعراف کی آیت نمبر 54تا 56 مسلسل پڑھنے سے خوب نیند آتی ہے اور شیاطین سے حفاظت رہتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں