محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! رات کو بے خوابی کی شکایت کیلئے میرے ابو نے بتایا تھا کہ اپنے رات کے عملیات پڑھنے کے بعد اللہ پاک سے اس طرح دعا کریں کہ ’’ یااللہ! تو مالک ہے آقا ہے تو نے دن رات بنائے ہیں، رات کو سونے کے لئے اور دن کو کام کاج کیلئے بنایا ہے۔ یااللہ! تیرے حکم سے تیری ساری مخلوق چرند پرند اور انسان سو گئے ہیں یااللہ! تو مجھے بھی نیند دے دے تیری مہربانی ہوگی، مجھے بھی آرام دے اور بے خوابی کی کیفیت دور کردے۔ یقین کے ساتھ یہ دعا پڑھتے ہی مجھے ہمیشہ نیند آجاتی ہے اور جیسا کہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا ہے کہ اللہ سے باتیں اللہ کے د ھیان کے ساتھ ہوں اور وضو بناکر سوئیں تو اللہ پاک مدد کرتا ہے۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! میری منگنی کے کچھ عرصہ بعد مجھے سرد رد اور آنکھیں کھچنے کی شکایت رہتی تھی نظر چیک کروائی تو پتہ چلا کہ کمزور ہوگئی ہے اور مجھے چشمہ لگ گیا اس زمانے آج سے 19 سال پہلے شاید سسرال والوں کو نہ پسند ہو میں نے مندرجہ ذیل ٹوٹکہ استعمال کیا تو مجھے نظر کی کمزوری کی شکایت دور ہوگئی۔ ھوالشافی: بادام50گرام، چارمغز50گرام، مصری50گرام، کھوپرا خشک50گرام ،سو نف50گرام۔ ان سب چیزوں کو کوٹ پیس کر ایک چمچ چائے والا دودھ کے ساتھ صبح استعمال کریں۔ پستہ اگر چاہیں تو لیکن گرم تاثیر ہے۔ آج میں بالکل صحیح لکھ پڑھ سکتی ہوں اور میری عینک اتر گئی ہے۔ (والدہ مریم‘کراچی)۔
(رواہ الترمذی)بحوالہ معارف الحدیث ۔حصہ پنجم،ص:۱۲۹، کتاب الاذکار والدعوات ) حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے شکایت کی کہ مجھے رات کو نیند نہیں آتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا’’ جب تم بستر پر لیٹو تو اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرلیا کرو
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظَلَّتْ وَ رَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لِیْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِیْنَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِّنْھُمْ اَوْاَنْ یَّطْغٰی عَزَّجَارُکَ (وَتَبَارَکَ اسْمُکَ) وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔
اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے اور ان سب چیزوں کے مالک جو اس کے نیچے واقع ہیں اور شیاطین اور ان کی گمراہ کن سرگرمیوں کے مالک اپنی ساری مخلوق کے شر سے مجھے اپنی پناہ اور حفاظت میں لے لے، کوئی مجھ پر زیادتی اور ظلم نہ کر پائے، باعزت اور محفوظ ہے وہ جس کو تیری پناہ حاصل ہے تیری حمدو ثناء کا مقام بلند ہے تیرے سوا کوئی لائق پرستش نہیں بس تو ہی معبود برحق ہے۔ (شہناز کلیم اللہ‘ لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں