٭اُسْکُنْ اَیُّھَا الصَّدَاعُ وَلَاکُمْ بِاِذْنِ اللہِ وَقُدْرَۃِ اللہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ تین بار پڑھ کر سر پر دم کریں اور پا نچ بار اس عمل کو دہرائیں انشاء اللہ نظر کو طاقت ملے گی اور عینک سے چھٹکارا ملے گا (زوجہ فضل الرحمن‘سومرو پکا چانگ )
نظر کی کمزوری دور کرنے کا روحانی عمل
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ میری نظر بہت کمزور تھی سیدھی آنکھ کی زیادہ تھی میں ہر وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر سورۃ القدر پارہ 30 ایک بار پڑھتی ہوں ہر فرض نماز کے بعد سورہ ق کی آیت 22 فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ 7بار پڑھ کر اول آخر ایک ایک بار درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھ کر انگلیوں پر دم کرکے آنکھوں پر لگاتی ہوں نہ نظر چیک کرواتی ہوں نہ عینک لگانے کو دل کرتا ہے بس ہر وقت کہتی ہوں اللہ میری تیرے ساتھ منت چل رہی میرے والدین اور حضرت جی کے پائوں مبارک کے صدقے قبول کرے گا ۔ پہلے صحن میں بیٹھ کر سوئی میں دھاگہ نہیں ڈال سکتی تھی انتہائی بے بس ہوجاتی تھی لیکن اب اندر بیٹھ کر بھی سوئی میں دھاگہ ڈال لیتی ہوں اور روز نہیں کسی کسی دن ایک دو پانچ دس روپے آنکھوں کا صدقہ کرتی ہوں لیکن جو امیر لوگ ہیں وہ روز ایک بکرا بھی دے سکتے ہیں آنکھوں سے قیمتی چیز کیا ہوسکتی ہے ؟
٭ میرا بیٹا محمد معظم19سال کا ہے اس کی نظر ساڑھے چھ نمبر کمزور ہے وہ ہر نماز کے بعد آپ زم زم ڈالنے کا پابند ہے ایک ایک قطرہ آنکھوں میں ڈالتا ہے۔ روز رات کو سونے سے پہلے سرمہ لگانے کا پابند ہے سورۃ ق کی آیت 22ہر نماز کے بعد پڑھتا ہے‘ رمضان سے پہلے چیک کروائی تو آدھا نمبر ٹھیک ہوگئی ہے ۔ پہلے نیند سے بیدار ہوکر عینک لگاکر ٹائم دیکھتا تھا اب ایسے ہی دیکھ لیتا ہے‘ جیسے اور ٹھیک ہوگئی ہو ۔ ڈاکٹر نے 3مہینے بعد کا کہا تھا کہ آکر چیک کروانا اور وہی تھوڑا سا صدقہ کرتی ہوں اور خاص بات اللہ سے ہمیشہ اپنے والدین اور حضرت حکیم صاحب کے پائوں مبارک کا صدقہ مانگنا ، ہر سانس میں تو جیسے سارے کاموں کے سبب لگتے جاتے ہیں اور جو بھی وظیفہ قرآن ، دو انمول خزانے جو بھی پڑھیں آنکھوں پر دم کرتے جائیں ۔ اللہ تعالیٰ حضرت حکیم صاحب کے پائوں مبارک کے صدقے باقی نظر بھی ٹھیک کردے گا جلدی انشاء اللہ ۔ جب بھی کسی کو عینک لگی دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں اللہ پہلے ان کی نظر ٹھیک کردے ۔ (شگفتہ یاسمین ‘لاہورَ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں