یہ آرٹیکل میں نے کسی رسالے میں پڑھا تھا ایک لڑکی نے اپنی آپ بیتی لکھی تھی کہ اس کے پیٹ میں بہت سخت درد تھا اور اس کی نظر بھی بہت کمزور تھی جب اس کے پیٹ میں بہت درد اٹھا تو اسے کسی نے کہا کہ تم کنوارگندل استعمال کرو‘ اس نے کنوار گندل استعمال کرنا شروع کردیا۔ اس کے پیٹ کے درد کا تو نہیں پتا البتہ جب اس نے اپنی نظر چیک کرائی تو ڈاکٹر حیران رہ گئے کہ کتنے پوائنٹ اس کی نظر بحال ہوگئی تھی۔ ڈاکٹر نے پوچھا کہ تم نے کیا استعمال کیا ہے؟ تو اس نے کہا کہ پیٹ کے درد کیلئے میں نے کنوار گندل استعمال کیا تھا شاید یہ ایک وکیل لڑکی کا قصہ ہے‘ یہ قصہ میں نے کچھ سالوں پہلے پڑھا تھا تو مجھے یاد آگیا۔
ایک دفعہ میری آنکھوں کے گرد چنگاریاں سی اڑتی ہوئی محسوس ہوئیں میں نے کسی بزرگ کو خط میں احوال لکھا انہوں نے فرمایا کہ کسی اچھے آنکھوں کے ڈاکٹر سے علاج کرائو۔ میرے سر میں بھی بہت درد ہوتا تھا میں نے یہی نسخہ استعمال کیا صبح اور شام 2 انچ کنوار گندل کا گودا نہار منہ استعمال کیا اور پھر چند دنوں میں سردرد اور آنکھوں کی چنگاریاں اور نظر کی کمزوری ختم ہوگئی۔
٭ سورہ کہف کو سرمہ پر دم کرکے رات کو سوتے ہوئے سرمہ آنکھوں میں لگائیں چند دنوں میں نظر کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے۔ آج کل بے تحاشہ ٹی وی، موبائل، فیشنی عینکوں اور نظر کے لینز، لیٹ کر پڑھنے، غلط بیٹھ کر پڑھنے، بے خوابی، غیر ضروری افکار، ٹینشن سے نظر کمزور ہوجاتی ہے اور یہی وجوہات بے خوابی کی بھی ہیں ان سے حتیٰ الامکان بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ (ساجدہ‘ واہ کینٹ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں