محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! حسب ہدایت روحانی عمل ارسال خدمت ہے ۔
نیند نہ آنے کیلئے
اگر نیند نہ آئے یا کم آئے تو سوتے وقت یہ آیت پڑھتے رہیں نیند آجائے گی۔
اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یَاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿احزاب۵۶﴾
نیند نہ آنے کیلئے
اگر نیند نہ آئے یا کم آئے تو سوتے وقت باوضو رات کو بستر پر لیٹ کر ایک بار آیت الکرسی اور (تسبیح33بار سبحان اللہ) (تمحید33بار الحمدللہ) تکبیر 33بار اللہ اکبر) سورۂ فلق اور ناس ایک ایک بار اور آیت
لَقَدْ جَآءَکُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَاعَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ﴿۱۲۸﴾ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ﴿توبہ۱۲۹﴾
بمعہ درود ابراہیمی پڑھا کریں۔ ذکر کرتے کرتے آپ کو نیند آجائے گی(بحوالہ کتاب: حیات الصدریہ)۔
مجھے نیند نہ آنے کا مرض لاحق تھا ڈاکٹروں نے نیندلانے کی گولیاں لکھ دیں تھیں بعد میں مجھے خیال آیا کہ یہ گولیاں استعمال کرنے والا بعد میں ان کا عادی ہوجاتا ہے اور اس کی یادداشت محو ہوجاتی ہے۔ یہ میں نے کہیں پڑھا تھا جو کام آیا۔ لہٰذا میں نے درج بالا عمل کیا تو اس سے مجھے خوب اچھی نیند آتی ہے اور عبادات میں خلل بھی نہیں پڑتا۔ اس کیلئے ایمان و اعتقاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ (کلیمی‘ پشاور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں