جو بندہ صبح و شام ’’ َسُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ لَاحَولَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
تین مرتبہ پڑھے گا تو موت تک چار بیماریوں سے حفاظت میں رہے گا ۔ جزام، جنون، اندھا ہونا ، اور فالج ۔
آنکھوں کا دکھنا ، جلن ، غرض آنکھوں کی کوئی بھی بیماری ہو جو بندہ ہر نماز کے فرضوں کے بعد 5یا سات دفعہ پڑھے پھر ہاتھوں پر پھونک مارکر آنکھوں پر ہاتھ پھیردیں ۔ فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ انشاء اللہ شفاء ہوگی ۔ جو بندہ ہرنماز فرضوں کے بعد سورۃ قٓ والی آیت نہیں پڑھ سکتا جس کو سورہ قٓ کی یہ آیت نہ آتی ہو وہ ہر نماز کے بعد یَانُوْرُ گیارہ دفعہ پڑھ کر ایسا
کرلے۔ اس سے بھی فائدہ اتنا ہی ہوگا ۔
٭جو بندہ صبح و شام 3,3مرتبہ آخری تین سورتیں پڑھے گا اللہ تعالیٰ زمینوں ، آسمانوں ، انسانوں اور جنات کے شرور سے نجات عطا فرمائے گا ۔
٭جو بندہ فرض نماز کے بعد تین مرتبہ چوتھا کلمہ پڑھے گا تو اس کو اللہ تعالیٰ ہر رکعت پر ایک سال کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا ۔
٭جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا تو اس کے اور جنت کے درمیان موت کا پردہ ہے ۔
٭دن رات میں ایک مرتبہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَاشَرِیْکَ لَہُ اَحَداً صَمَداًلَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ وَ لَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ
٭جو روزانہ صبح کی نماز کے بعد درود ابراہیمی دس دفعہ پڑھے گا‘اُس بندہ کی روح نبیوں اور صدیقین کی طرح نکالی جائے گی ۔ پل صراط سے گزرنے میں آسانی ہوگی‘ فرشتہ سجدے میں سر رکھ کر اس کو جنت میں داخل کروائے گا ۔ حوض کوثر پر پانی پینے میں مدد کی جائے گی ۔
٭جو بندہ 41بار سورۂ کوثر اناج وغیرہ پر دم کرے گا تو رزق کبھی ختم نہ ہوگا ۔
٭جو بندہ 41بار سورۂ قریش غلہ یا دیگ وغیرہ پر دم کردے گا تو وہ کافی ہوجائیں گے ۔
٭جو بندہ اکتالیس مرتبہ روزانہ آیت الکرسی پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے ایمان و یقین کی کمزوری کو ختم کردے گا ۔
٭جو شخص یَا مَلِک یَا قُدُّوْسُ‘فجر کے بعد 11مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ ستر والی جگہ کی بیماری سے نجات دے گا ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں