یہ آنکھ کی پلکوں اور کونوں پر ہوتی ہے اور بہت تکلیف دیتی ہے یہ سرخ رنگ کی پھنسی ہوتی ہے اور اس میں خارش ہوتی ہے میری کے سات سبز پتے لے کر ایک بانس کی پتلی سی تیلی سلائی کی طرح کی لیں اور ایک پتے پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر دم کردیں اور پتے پر ایک ایک بار بسم اللہ پڑھ کر دم کرکے پھنسی سے لگاکر ایک ایک پرولیں پھر اس تیلی کو کسی اونچی جگہ دیوار وغیرہ میں گاڑھ دیں اللہ کے حکم سے ایک آدھ روز میں پھنسی سے آرام آجائے گا۔
ہر فرض نماز کے بعد مندرجہ ذیل آیت تین مرتبہ پڑھ کر انگلی پر پھونک مار کر انگلی کو آنکھوں پر پھیرا جائے تو ان شاء اللہ موتیا کا مرض جاتا رہے گا۔
دوسرا علاج یہ ہے کہ سورۂ یٰسین پڑھ کر سرمہ پر دم کرکے آنکھوں میں لگالیاجائے تو انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
آنکھوں کی وباء سے آنکھیں آ جاتی ہیں اس میں بھی ہم فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ آیت پڑھ ہاتھوں کی انگلیوں کے سروں پر پھونک کر آنکھوں پر پھیرلیتے ہیں۔ اپنی دعائوں میں مجھے یاد رکھیں اللہ تعالیٰ کا بہت احسان اور کرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری تسبیح خانے سے نسبت قائم کی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں