نیند نہ آنے کا علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری دعا ہے کہ آپ کو اور عبقری ادارے کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سلامت رکھے اور اپنے غیب کے خزانے سے اللہ تعالیٰ آپ کی اور عبقری ادارے کی ضروریات کو پورا کرے۔ آمین! عبقری کے سابقہ شمارے میں آپ نے نظر کی کمزوری‘ نیند نہ آنے یعنی بے خوابی کیلئے کوئی نسخہ‘ ٹوٹکہ یا روحانی عمل لکھنے کے بارے میں لکھا تھا اس حوالے سے میرے پاس نظر کی کمزوری اور بے خوابی کے متعلق کچھ روحانی عمل موجود ہیں۔ یہ روحانی عمل میرے آزمائے ہوئے ہیں ان سے بہت فوائد حاصل ہورہے ہیں۔
اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو تو اس کا موثر روحانی علاج یہ ہے کہ جب سونے کیلئے بستر پر آئے تو یہ کلمات پڑھ لے
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظَلَّتْ وَ رَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لِیْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِیْنَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِّنْھُمْ اَوْاَنْ یَّطْغٰی عَزَّجَارُکَ وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔ (ترمذی شریف)
رسول پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب تم سے کوئی شخص بے خوابی میں اور گھبراہٹ میں مبتلا ہوجائے تو اسے چاہیے کہ یہ کلمات پڑھ لے ’’
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ، اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَ شَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمٰزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ ‘‘ (بخاری شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں