Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یاباعث یا نور‘‘ کا کمال , اچھے خوابوں کیلئے , سورہ کوثر سے جادو جنات کا علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

گہری نیند کیلئے
٭ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے گہری نیند آئے اور فوراً آئے تو وہ صرف تین یہ پڑھے

’’ اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یَاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿احزاب۵۶﴾

پڑھیں بہت آزمودہ ہے۔ پڑھیں اور اس کا کمال دیکھیں دیکھیں کافی سالوں سے بوقت ضرورت آزمایا ہے مجرب پایا ہے۔ (محمد ذیشان، ڈسکہ)
’’ یاباعث یا نور‘‘ کا کمال
٭ رات کو سوتے ہوئے صرف گیارہ مرتبہ دایاں ہاتھ دل کی جگہ پر رکھ کر یَابَاعِثُ یَانُوْرُ‘پڑھیں پھر اس کا کمال دیکھیں۔ نیند لانے کیلئے بہت مجرب ہے۔
اچھے خوابوں کیلئے
٭  جو شخص رات کو سونے سے پہلے سورۂ یٰسین پڑھے گا۔ انشاء اللہ اسے بہت اچھے خواب آئیں گے۔
سورہ کوثر سے جادو جنات کا علاج
٭ ایک صاحب کے پاس پچھلے آٹھ سال سے ایک مریض بہت زیادہ پریشان تھا‘ اس کی اہلیہ پر جنات آجایا کرتے تھے اور ان کو رات کو سونے نہیں دیتے تھے وہ خاتون سات آٹھ سال سے چار پائی پر لیٹی ہوئی تھی۔ انہوں ’’ سورۂ کوثر‘‘ والا عمل (129مرتبہ صبح و شام) ان کو دیا تو الحمدللہ وہ خاتون بالکل صحت یاب ہوگئیں اور ان کا  نیند کا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔
بہت اچھی نیند
٭ مجھے بہت زیادہ ڈرائونے خواب آتے تھے جس سے اکثر رات کو سو نہیں پاتا تھا لیکن اب میں رات کو سونے سے پہلے ایک بار آیت الکرسی 11بار ’’یَاحَفِیْظُ‘‘ اور بیڈ ٹی والا کرکے جس سے مجھے بہت اچھی نیند آتی ہے۔
بیڈ ٹی کا عمل درج ذیل ہے:۔
  صبح جب آپ نیند سے بیدار ہوں تو بستر سے اٹھنے سے قبل  گیارہ مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔

پڑھ کر بستر سے اٹھیں۔

(محمد حسن رحمان

‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 538 reviews.