جسے نیند نہ آتی ہو
٭ اگر کسی کو بے خوابی کا عارضہ ہو اورنیند نہ آتی ہو وہ دل سے مکمل ’’بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ پڑھے 200 مرتبہ ابھی پوری نہیں ہوگی کہ نیند آجائے گی۔
٭ ناف میں تیل اگر لگانے کی عادت ڈال لیں تو نیند بہت اچھی آتی ہے۔
٭فَضَرَبْنَا عَلٰۤی اٰذَانِہِمْ فِی الْکَہْفِ سِنِیْنَ عَدَدًا ﴿کہف۱۱﴾ یہ آیت تین مرتبہ پڑھیں فوراً نیند آجائے گی۔ یہ حضرت مولانا عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ کے مشاہدات میں سے ہے۔ یہ آیت نیند کی چابی بھی ہے۔
٭ اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو اور اس کا عارضہ اس کو لاحق ہو تو وہ یہ سوچے کہ میں ایک دریا کے کنارے ہوں اور وہاں بہت سے پتھر موجود ہیں اور میں ان پتھروں کو گن رہا ہوں ابھی تھوڑی دیر ہی گزرے گی اسے نیند آجائے گی۔
٭ انسان یہ تصور کرے کہ میں پانی میں ڈوب رہا ہوں اور گہرائی میں جارہا ہوں اسے فوراً نیند آجاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انسان گہرائی میں جاتا ہے تو پانی کا بوجھ اس پر آجاتا ہے اور اس کا وجود بھاری ہوجاتا ہے اور اس کے بعد اسے نیند آجاتی ہے۔
٭ ’’ وَّ جَعَلْنَا نَوْمَکُمْ سُبَاتًا﴿النبا۹﴾پڑھتا رہے پڑھتے پڑھتے نیند آجائے گی۔
٭ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر حضرت خضر علیہ السلام کو ہدیہ کریں فوراً نیند آجائے گی۔
٭ میرا بچہ بیمار تھا وہ سوتا نہیں تھا بہت تنگ کررہا تھا اہلیہ نے رات مجھے اٹھایا کہ بچہ سو نہیں رہا میں نیند میں اٹھا اور سورۃ القدر پڑھنی شروع کی ابھی دو دفعہ ہی پڑھی تھی کہ بچہ سوگیا۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
٭ سولہ خانوں میں بِسْمِ اللہِ کا نقش پہلے میں ’’ بِسْمِ اللہِ ‘‘ دوسرے میں ’’ الرَّحْمٰنِ ‘‘ تیسرے میں ’’ الرَّحِیْمِ ‘‘ اور چوتھے میں ’’ یابدوح ‘‘ لکھ کر بچے کے گلے میں ڈال دیں بچہ ہر بیماری سے محفوظ رہے گا اور پرسکون سوئے گا۔
٭ جسے نیند نہ آتی ہو وہ کثرت سے درود شریف پڑھے اسے نیند آجائے گی۔ ( حافظ ہارون)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں