محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! ماہنامہ عبقری رواں مادیت اور مہنگائی کے دور میں جہاں لاکھوں لوگوں کو سہل سستا طبی طریقہ کار سے روشناس کراتا ہے‘ وہاں امت مسلمہ کے لوگوں کو خواب غفلت سے بھی بیدار کرتا ہے کئی لوگ جو عبادت فرائض اور ذکر اللہ درود و تسبیحات کرنے کے باعث مختلف جسمانی روحانی امراض‘ کاروبار کی بندش‘ غفلت و غربت‘ جادو بد اثرات سے چھٹکارا پارہے ہیں اور ذکر اللہ عبادت الٰہی سے اطمینان قلب و بصر حاصل کررہے ہیں۔ مخلوق خدا کیلئے جسمانی اور روحانی فیض عام مخلوق خدا کو یوں فیض عام پہنچانا‘ قربت الٰہی‘ وصف ولایت کا درجہ رکھتا ہے۔ خدا کرے یہ فیض عام آپ کا جا ری و ساری رہے۔ آمین
گیارہ سال سے کررہا ہوں جو اطبائے ہند و پاک کے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں ہے امید ہے ماہنامہ عبقری کے فیض عام میں معاون ثابت ہوگا۔
ضعف بصارت اور بے خوابی کئی وجوہ کے باعث ہوتی ہے۔ جس میں جسمانی کمزوری‘ ضعف جگر‘ خون کی کمی‘ گھریلو پریشانیاں‘ الجھنیں‘ مالی پریشانیاں‘ غربت کسی چیز کے حصول کیلئے وہ کاوشیں جو ناکام ہوں اللہ تعالیٰ کے احکام سے غفلت‘ اثرات بد اثرات خبیثہ کے باعث انسان ان امراض کا شکار ہوجاتا ہے۔ اللہ کے احکام سے روگردانی انسان کو پریشانیوں مایوسیوں میں مبتلا کردیتی ہے جو ضعف بصارت و قلب غفلت کی نیند یا نیند کا نہ آنا اور خون کمی جیسے امراض مبتلا کردیتی ہے ۔ جیسا کہ قرآن میں حکم ہوا ہے
وَمَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا ﴿۱۲۴﴾ترجمہ:اور جس نے میری یاد سے منہ پھیرا تو بیشک اس کے لئے تنگ زندگانی ہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں