عبقری ماہنامہ میں رواں ماہ نیند سے متعلق اکسیر و آزمودہ ٹوٹکہ جات کی فرمائش کی گئی ہے سوچا اس کار عظیم میں اپنا حصہ بھی ڈالا جائے تو جناب والا عرض ہے
سوتے وقت 5تولے تقریباً ایک چھٹانک وزنی (کولے پیاز)2/3 لیکر تھوڑے سے پانی میں ابالیں اور پھر آدھا گلاس تیز گرم دودھ میں ان ابلے پیازوں کو ڈال دیں کچھ دیر کے بعد نیم گرم دودھ چسکیاں لے کر نوش کریں‘ اس عمل کے آگے نیند اور گولیاں بھی ہیچ ہیں۔ ماشاء اللہ خوب نیند آئے گی۔
٭ روغن خشخاش سر پر ملنے سے سوتے وقت نیند بہت خوب آتی ہے۔
٭ روغن کدو سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔
٭ تیل سرسوں پائوں کے تلوؤں پر ملنے سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔
٭ سونے سے پہلے اچھی طرح وضو کرلیں۔ نیند بہت اچھی آئے گی۔
٭ سوتے وقت تیسرا کلمے کا ورد کریں نیند بہت اچھی آئے گی۔
٭ باوضو ہوکر قرآن کریم کی پڑھائی شروع کردیں‘ انشاء اللہ نیند بہت اچھی آتی ہے۔
٭ سوتے وقت ’’ یَاکَرِیْمُ‘‘ کھلا پڑھیں آنکھیں بند کرکے اس سے نیند بھی آجاتی ہے اور سکون بھی ملتا ہے۔
٭ سونے سے پہلے ایک چٹکی پسا ہوا دھنیا زبان کے نیچے رکھیں اس سے نیند اچھی آتی ہے۔
٭ سوئے کا ساگ سرہانے رکھیں‘ اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔
٭ تکئے میں مہندی کے پتے رکھیں‘ اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔
٭ حسب ضرورت بابونہ بوٹی کی چائے بہتر نیند لاتی ہے۔
٭ ٹھنڈے پانی کے گلاس میں 2 چمچ شہد ملاکر پھینٹ کر پی لیں اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔
٭ نیند نہ آنے کی صورت میں درود شریف کا ورد باعث سکون قلبی ہے۔
٭ دہی کی بالائی سر پر ملنے سے نینداچھی آتی ہے کیونکہ دہی کی بالائی روغن کدو کے قائم مقام ہے۔
٭ بے خوابی کی تمام تکالیف کا صرف ایک علاج ایک عدد عمدہ آم کھائیں اور اس پر ایک گلاس دودھ نوش فرمائیں اور قبض سے دوری، بے فکری اپنائیے۔
(شیخ عبدالجبار فاروقی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں