اگر نیند نہ آئے تو۔۔۔!
خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملنے سے جلد نیند آجاتی ہے۔
اگر نیند نہ آرہی ہو تو سرخ ٹماٹر کاٹ کر اس پر چینی چھڑک کر کھانے سے بے خوابی کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
اگر نیند نہ آنے کی شکایت ہو تو سونے سے پہلے پیاز کا استعمال کریں۔
فروٹ چاٹ کھانے سے بھی نیند نہ آنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
بعض اوقات سر میں خشکی ہونے کی وجہ سے نیند نہیں آئی ایسے میں سر کی مالش کرنا بہت مفید ہے۔ مالش کرنے کے بعد سکون محسوس ہوگا اور نیند آجائے گی۔
چائے اور کافی کا استعمال بہت کم کردیں اس کی جگہ دودھ اور پھل کا استعمال زیادہ کریں۔
گرم پانی میں نمک ملاکر سونے سے پہلے چند منٹ تک پائوں کو اس میں ڈبوئے رکھیں تو اس سے سکون ملے گا اور نیند آجائے گی۔ سرسوں کا تیل ناف میں لگانے سے بھی نیند نہ آنے کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں