میں ایک دفعہ رات کو جنگل میں جارہا تھا تو ایک جن میرے سامنے راستہ میں 20گز کے فاصلے پر کھڑا ہوگیا۔ میں اس دوران آیت الکرسی پڑھ رہا تھا جب ایک گز کے فاصلے پر پہنچا تو وہ اچانک غائب ہوگیا۔ میں پسینے سے شرابور ہوگیا مگر وہ مجھے نقصان نہ پہنچا سکا۔ اگر کسی ولی اللہ سے اجازت لے کر سوا لاکھ پڑھ لیں تو اس سے پڑھنے والا اللہ کی حفاظت میں آجاتا ہے اور اس کے ان گنت فوائد ہیں۔
مجھے ایک سپیرے نے بتایا تھا کہ
سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ
(الصفت ۷۹)
پڑھنے سے سانپ پڑھنے والا کا راستہ چھوڑ دیتا ہے۔ یہ بھی میرے ذاتی تجربہ میں ہے اور بالکل درست ہے اس کا ایک پس منظر ہے آپ نے مناسب سمجھا تو پھر لکھ کر بھیج دوں گا۔
(بشیر احمد‘راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں