ایک بوڑھا درزی سوئی دھاگہ خود ڈالتا تھا اس کی نظر کا سبب پوچھا تو اس نے کہا کہ میں نے عرصہ سے ایک تسبیح ’’ یَانُوْرُ ‘‘ جل اللہ جلالہ کی پڑھتا ہوں اس لئے میری نظر اب تک درست ہے۔ میری عمر 74/75 سال ہے یہ عمل بلاناغہ کرتا ہوں اور میری نظر درست ہے
نیندکیلئے عمل
باوضو سوتا ہوں، وضو نہ ہو تو تیمم کرلیتا ہوں، درود شریف پڑھتے پڑھتے سو جاتا ہوں درود تاج پڑھیں تو بہتر ہے یا جو درود یاد ہو وہ پڑھ لیں۔ بستر پر لیٹ کر باوضو آیت کریمہ (دعاحضرت یونس علیہ السلام) پڑھتا ہوا سوجاتا ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں