آج کل نظر کی کمزوری ہر چھوٹے بڑے کیلئے بہت بڑی مصیبت اور پریشانی کا باعث ہے‘ نظر کم ہوگئی تو چشمہ لگ گیا تو جان پر بن گئی‘ کبھی ٹوٹنے کا‘ کبھی گم ہونے کا خطرہ مسلسل سر پر منڈلاتا ہے‘ اس کو سنبھال کر رکھنا‘ ایک انوکھی ذمہ داری بن جاتی ہے۔ مذکورہ تمام پریشانیوں سے نجات ’’مچھلی کے سر‘‘ میں ہے‘ جی ہاں! مچھلی کا سر‘ مچھلی کا سر صاف کرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اور حسب معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر اس کا سوپ بنالیں ایک پیالی سوپ صبح ناشتہ کے بعد ہلکا نیم گرم چسکی چسکی پئیں‘ بہت اچھا ذائقہ ہوتا ہے۔ ہر تین دن کے بعد ایک پیالی پئیں‘ چند دن‘ چند ہفتے‘ چند مہینے ۔۔۔ ایک صاحب نے صرف تین پیالیاں ہی پیں تو ان کی عینک اُتر گئی‘ بڑوں کیلئے ایک پیالی اور بچوں کیلئے آدھی پیالی‘ ہر دو یا تین دن کے بعد چند دن‘ چند ہفتے یا چند مہینے استعمال کریں۔
ویسے بھی ہماری طب کی کتابوں میں مچھلی کے سر کا شوربہ فالج‘ لقوہ‘ شاٹیکا‘ اعصابی کمزوری‘ پٹھوں کی کمزوری‘ قبل ازوقت بڑھاپا‘ جوڑوں کا پرانا درد‘جسمانی اور اعصابی کچھاؤ اور یادداشت کی کمی کیلئے نہایت آزمودہ ٹانک چیز۔ ایسے لوگ جن کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہے یا اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہیں‘ جوانی میں یا بڑھاپے میں وہ یہ شوربہ ضرور استعمال کریں بعض کی طبیعت موسم گرما میں یہ برداشت نہیں کرسکتی تو موسم سرما میں یہ نہایت بہترین چیز ہے۔ یہ ہم نے عبقری دسمبر 2011ء صفحہ نمبر 23 سے پڑھا تھا۔امید ہے اس عمل سے ہم جیسے کسی غریب کا بھلا ہوجائے۔
اکسیر بے خوابی:بے خوابی کو دورکرنے کیلئے روغن بادام‘ روغن زیتون‘ روغن مغز تخم‘ کدو‘ روغن کاہو کو ہموزن لیکر اس مرکب روغنیات کی سر میں مالش کرنا دافع بے خوابی ہے۔ اس کی مالش سے نیند خوب آتی ہے۔
نیند لانے کی ترغیب: گل خشخاش یا گل ریحان اور برگ ریحان کو سونگھنے سے نیند آجاتی ہے۔
روغنیات میں سے جو روغن میسر آجائے ایک ایک قطرہ ناک کے دونوں نتھنوں میں ایک ایک قطرہ دونوں کانوں میں ڈالیں کنپٹیوں اور پیشانی پر مالش کریں۔مغزیات اور تخموں میں سے چند اجزاء لیکر پانی میں ٹھنڈائی کی طرح پیس کر تھوڑی مصری ملا کر پئیں۔ مثلاً تخم خشخاش‘ مغز کدو شیریں‘ تخم کدو‘ مغز بادام‘ مغز تخم خربوزہ‘ تخم کشنیز خشک وغیرہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں