قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۂ رحمٰن کی کیسٹ بغیر ترجمے کے خریدیں آنکھیں بند کرلیں‘ اللہ تعالیٰ کا تصورباندھیں اور دل کے کانوں سے ڈوب کر سنیں‘ سننے کے بعد آنکھیں کھول لیں‘ پھر آدھا گلاس پانی لیں‘ آنکھیں دوبارہ بند کرلیں اور ڈوب کر دل میں تین بار اللہ کہیں اور پھر یہ پانی تین سانسوں میں نظر کی تیزی کا تصور کرکے پی لیں اسی طریقے سے تلاوت دن میں تین بار متواتر سات روز تک سنیں‘ سنتے وقت اور پانی پیتے وقت تصور اپنے مقصد کا رکھیں کیونکہ میرا پل پل اذیت میں گزر رہا تھا میری نظر کمزور ہوگئی تھی اور بے خوابی بھی بہت زیادہ تھی تو اللہ کے فضل سے اس عمل سے اللہ کا کرم ہوا جو کہ ا ب بھی جاری ہے جب یہ عمل چھوڑتی ہوں تو پھر وہی حال ہوتا ہے‘ چھوڑنا نہیں ہے۔
(ایک بیٹی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں