محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور تمام امت مسلمہ کو تاقیامت اپنے دست شفقت میں رکھے۔ آمین
بے خوابی کیلئےروحانی علاج : تسبیحات فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آنکھیں بند کرکے توجہ اور دھیان سے اور اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام جیسے ہر اعضا چیخ چیخ کر اللہ کے ذاتی وصفاتی نام سے پکار رہا ہو‘ خدا کی قسم اس طرح پڑھنے سے ایسی نیندآئے گی جیسے حوریں لوری دے کر سلارہی ہوں اور اللہ کی طرف سے لبیک یاعبدی کی صدائیں آرہی ہوں اور دماغ کی تمام تر الجھنیں اور پریشانی کیلئے رات کی بیڈٹی سے بڑھ کر کوئی بہتر علاج نہیں جوکہ میں خود پر عمل کررہی ہوں‘ تحریر بڑی ہوجائیگی۔ اس وجہ سے اس کے فائدے نہیں لکھ سکتی‘ اس کے علاوہ سردیوں میں گرم دودھ اور گرمیوں میں فریج کے برف کا ٹھنڈا دودھ بھی اچھی طرح نیند کیلئے اور نظر کی تیزی کیلئے بہت فائدہ مند ہے اور عشاء کی نماز اچھی نیند کیلئے بہت اہم ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں