محترم حکیم صاحب السلام علیکم! سدا سلامت تاقیامت رہیں۔ نیند کیلئے رات کو جب بسترپر جائیں تو ایک بار تعوذ اور ایک بار تسمیہ پڑھتی ہوں تو سکون کی نیند آتی ہے‘ جتنی بھی ٹینشن ہو ختم ہوجاتی ہے اور اچھی نیند کیلئے ایک بار یہ کہنا اللہ میں نے سب کو معاف کیا تو مجھ کو معاف کردے تو جسم ہلکا ہوجاتا ہے۔ اگر کوئی ڈر خوف ہو تو غسل خانہ والی دعا بھی چند بار پڑھ لیتی ہوں اور کہتی ہوں اللہ میں بےبس ہوں‘ نہ سونے پر میرا اختیار نہ اٹھنے پر‘ یہ گھڑی کا الارم مجھے نہیں اٹھائے گا تو مجھے اٹھائے گا پھر تہجد یا فجر جس ٹائم کا اللہ سے منت کرکے سوئیں‘ آنکھ کھل جاتی ہے۔ میرا بیٹا 13 سال کا سویا ہوا کروٹیں بار بار بدل رہا تھا‘ میں نے غسل خانے والی دعا چند بار پڑھ کر اس پر دم کیا توکروٹیں لینا ختم کردیں‘ جب بچے سونےلگیں تو کہتی ہوں تعوذ تسمیہ پڑھ لو‘ صبح اُٹھ کر فوراً منہ میں اللہ اکبر چند بار کہیں تو وظیفہ‘ قرآن اور نماز اتنے آسان ہوجاتے ہیں اور دل کرتا ہے اور پڑھیں۔ اللہ رب العزت پر پیار آتا رہتا ہے۔
(شگفتہ یاسمین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں