محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور آپ کے درجات بلند کرے۔ آمین!میرے والد صاحب کی دکان ہے‘ چند مہینوں سے کام دن بدن ختم ہورہاتھا حتیٰ کہ ایسے دن بھی آئے کہ سارا دن دکان پر فارغ بیٹھ کر آجاتے ایک بھی گاہک نہ آتا۔ پھر مجھے میری ایک جاننے والی نے ایک عمل بتایا کہ روزانہ سارا دن اٹھتے بیٹھتے ‘ چلتے پھرتے درود شریف پڑھو اور پانی پر دم کرکے اپنے ابو کو دو‘ میں نے اکتالیس دن مسلسل یہ عمل کیا اور میرے ابو نے اکتالیس دن تک پانی لے جاکر دکان میں چھڑکاؤ کیا‘ الحمدللہ اس عمل کی برکت سے سیل دن بدن بہتر سے بہتر ہورہی ہے اوردکان میں گاہکوں کی ریل پیل شروع ہوگئی ہے‘ابھی دو دن کی45 ہزارسیل ہوئی ہےجبکہ پورا پورا مہینہ گزر جاتا تھا‘30ہزار بھی سیل نہیں ہوتی تھی۔
(ثمرین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں