محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تقریباً دو سال سے عبقری پڑھ رہے ہیں اس رسالے کی بدولت ہمارے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں۔ آپ کی نیت کے خلوص کی وجہ سے بہت سے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ گزشتہ عبقری کے کچھ شماروں میں دیمک کے کنٹرول کا حل پوچھا گیا تھا۔ ایک ٹوٹکہ میری نظر سے گزرا ہے۔ ایک دوبار آزمایا ہے‘ نہایت ہی کامیاب ہے۔جس جگہ دیمک لگی ہو پہلے وہ صاف کردیں‘ ساری دیمک اکھاڑ کر گھر سے دور پھینک دیں پھر اس جگہ پر یا فرنیچر پر ’’مٹی کا تیل‘‘ (نمک حل کرکے) اچھی طرح لگادیں‘ انشاء اللہ دوبارہ دیمک نہیں لگے گی۔ دیمک دیواروں پر بھی لگ جاتی ہے اور سوراخ کردیتی ہے جب لگنی شروع ہو تو فوراً اتار دیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں