کچھ دن پہلے ہی مجھے دیمک کا علاج ملا بلکہ یوں سمجھیے کہ میں دیمک کے پیچھے لگی ہوئی تھی تاکہ محترم حکیم صاحب کا حکم پورا کرسکوں۔ دیمک دیوار کو لگے یا انسان کو دونوں کو کھوکھلا کردیتی ہے۔ روحانی دیمک یا جسمانی دیمک۔ اللہ کے حکم سے محترم حکیم صاحب روحانی اور جسمانی دیمک کا علاج تو کررہے ہیں البتہ دوسری دیمک کا علاج میں انہیں بتادیتی ہوں۔یہ علاج عرب سے ملا ہے‘ آپ کسی بھی قصائی سے اونٹ کی کوئی ہڈی لیکر اسے اپنے گھر کے کچے حصے میں دبادیں اور ساتھ ہی گندھک اور اجوائن کی دھونی دیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ آپ تو کیا آپ کے ہمسائیوں کے گھر سے بھی دیمک چلی جائے گی۔ لاہور میں دو‘ تین گھروں نے ایسا ہی کیا اب اللہ کے شکر سے ان کے گھروں سے دیمک ختم ہوگئی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں