محترم حکیم صاحب السلام علیکم! دیمک کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ بھیج رہی ہوں‘ یہ میرا ذاتی آزمودہ ٹوٹکہ ہے‘ ہمارے گھر کے دروازے میں دیمک لگ گئی تھی‘ میری شادی سے پہلے انہوں نےچوکھٹ تبدیل کروالی‘ پھر دوسری سائیڈ پر دیمک لگ گئی تو میں نے مٹی کاتیل لیکر اُس میں پرانی جرابیں اچھی طرح بھگو کر دروازے کی چوکھٹ میں بھر دیں‘ جتنا حصہ دیمک نے کھالیا تھا اس پر سیمنٹ لگا کر بند کردیا‘ اب ماشاء اللہ پندرہ سال ہوگئے ہیں الحمدللہ دروازہ بالکل ٹھیک ہے‘ اسی طرح فرنیچر کو دیمک لگ گئی تو وہ بھی مٹی کے تیل سے ختم ہوگئی‘ بہت زبردست ٹوٹکہ ہے۔
(سیدہ عائشہ)(ماہنامہ عبقری دسمبر 2014ء میں پہلے بھی یہ ٹوٹکہ لگ چکا ہے تاکہ ریکارڈ رہے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں