سچا منجن کے پہلے بھی مجھے بہت سے فوائد حاصل ہوئے تھے تو پہلے بھی میں نے اس کے بارے میں لکھا تھا‘ اب بھی مجھے اس کا بہت بڑا فائدہ ہوا ہے تو اس بارے میں لکھ رہی ہوں۔ کچھ عرصہ سے میرے سامنے کے دانتوں سے مسوڑھے الگ ہونا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے کھانے پینے میں سخت تکلیف ہوتی اور مسوڑھے الگ ہونے کی وجہ سے مسوڑھوں میں پانی پڑجانا اور سوجن ہوجاتی اور ٹیسوں کی وجہ سے بہت ہی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا۔ میں نے ڈاکٹرز کو چیک کرایا تو انہوں نے کہا کہ دانتوں کی صفائی کرالیں تو شاید مسوڑھے اپنی جگہ فکس ہوکر ٹھیک ہوجائیں گے‘ اس صورتحال سے میں بہت پریشان ہوگئی‘ ایک اور ڈاکٹر نے ہمیں مشورہ دیا کہ آپ جاپان کی فریش اینڈ وائٹ ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں۔ وہ بہت مفید ہے میں نے وہ بھی استعمال کی کوئی فرق نہیں پڑا۔ میں نے پھر سچامنجن منگوا کر استعمال شروع کیا تو جو مسئلہ کافی عرصہ سے اذیت کا باعث بنا ہوا تھا وہ چند دنوں میں حل ہوگیا اور مجھے مسوڑھوں کی تکلیف سے نجات مل گئی۔
(ام حذیفہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں