Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

اچانک کامیابی
خواب: میں نے دیکھا کہ پرانے گھر میں ہوں‘ساتھ میں میرے دوست بھی ہیں۔ کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں ایک ہاتھی مرا پڑا ہے۔ میں اور دوست اس کے قریب جاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یکایک ہاتھی زندہ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اس کے بدن میں حرکت پیدا ہوتی ہے اور آنکھیں کھولتا ہے ہم سوچتے ہیں کہ اگر یہ اٹھ کھڑا ہو تو سب تہس نس کردے گا لہٰذا ہم اس کے اٹھنے سے پہلے ہی وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔ (ریاض بٹ‘ جہلم)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کسی ایسے کام یا کاروبار میں جو کہ بالکل ختم ہونے پر تھا (ناکام ہونے کی حالت میں تھا) اچانک کامیابی سے ہم کنار ہوجائے گا۔ آپ ہر نماز کے بعد 21 بار یَاحَیُّ پڑھ کر دعا کرلیا کریں‘ واللہ اعلم۔

نیلا گنبد
خواب: میں نے دیکھا کہ جیسے میں ایک جگہ کھڑی ہوں‘ درمیان میں سڑک ہے اور اردگرد جگہ کھدی ہوئی ہے۔ اطراف میں مکان بنے ہیں‘ سڑک اونچی اور مکان نیچے ہیں۔ اسی سڑک کے آخر میں سیڑھیاں چڑھ کر ایک مزار آتا ہے‘ میں اس مزار کی چھت پر جاتی ہوں‘ اس چھت پر مجھے اردگرد اور بہت سے خوبصورت مزار نظر آتے ہیں‘ ایک مزار کا گنبد نیلا ہوتا ہے اور ایک مزار کا محراب کی طرح کا دروازہ ہوتا ہے جیسے مسجد کے محراب ہوتے ہیں اور ان محرابوں پر شیشے کا کام ہوا ہوتا ہے‘ پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔ (جمیلہ)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کو اللہ والوں کا فیض نصیب ہوگا اور روحانی ترقیاں ہوں گی۔ آپ درودشریف کثرت سے پڑھا کریں۔ نیز ہر نماز کے بعد گیارہ بار ’’سورۂ اخلاص‘‘ پڑھ کر تمام اولیاء اللہ کو اس کا ثواب پہنچا دیا کریں۔ واللہ اعلم

پریشانی یا بیماری
خواب: میں نے دیکھا کہ ہم ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہیں کہ میری بیٹی یہ کہہ کر غصہ سے بالکونی میں چلی جاتی ہے کہ مجھے بال کٹوانے ہیں‘ امی نے توجہ نہیں دی‘ تو میں دل میں یہ سوچتے ہوئے کہ ہم بچوں کو اچھا ماحول نہیں دے سکے۔ میں ممتا بھرے دل سے بالکونی میں جاتی ہوں کہ بچی کو پیار کروں۔ بچی اور بچہ دونوں بھائی بہن بالکونی کی دیوار پر بیٹھے ہیں۔ بچی اٹھ کر میری طرف آنے لگتی ہے تو نیچے گرجاتی ہے۔ میں گھبرا کر اندر آتی ہوں۔ بچے کے والد کو بتاتی ہوں کہ بچی نیچے گرگئی ہے۔ میں یہ سوچتے ہوئے نیچے بھاگتی ہوں‘ نیچے پہنچتی ہوں تو سامنے ایمبولینس آتی ہوئی دکھائی دی بچی کو خون سے لت پت اسٹریچر پر لٹا کر لے جارہے ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے خواب میں بھی بچی کے بارے میں اچھا نظر نہیں آیا۔ (کشف‘ دبئی)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کی بچی کسی پریشانی یا بیماری میں مبتلا ہوسکتی ہے۔ آپ فوری طور پر اس کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور  یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ ہر نماز کے بعد انیس بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم۔

پریشانی سے نجات
خواب: میں نے دیکھا کہ میرے گھر کے اوپر سمندر ہے اور اس میں ایک بڑی سی مچھلی ہے۔ (یاسر‘ ملتان)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی بڑی مصیبت یا پریشانی سے نجات ملی ہے۔ آپ شکرانہ کے طور پر کسی مسکین کو پیٹ بھر کر کھانا کھلادیں۔

پریشانیاں باآسانی دور
خواب: میری کزن نے خواب میں اپنے داداجی کو دیکھا جن کی وفات دس سال پہلے ہوچکی ہے۔ سخت گرمیوں کے دن ہیں۔ وہ کمرے میں بیٹھی رو رہی ہے اور دادا جان اندر آتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک دودھ سے بھری بالٹی ہوتی ہے جو کہ بہت ٹھنڈا ہوتا ہے اور دوسری سائیڈ پر بغل میں انہوں نے دو دوپٹے دبائے ہوتے ہیں جن میں ایک کا رنگ لال اور دوسرے کا رنگ سبز ہوتا ہے۔ قریب آکر پوچھتے ہیں تم کیوں رورہی ہو تو میری کزن جواب دیتی ہے کہ میرا منگنی کا دوپٹہ جل گیا ہے تو دادا اسے ٹھنڈا دودھ پلاتے ہیں اور پھر دادا اسے وہ لال دوپٹہ پہنا دیتے ہیں۔ (اشتیاق‘ راولپنڈی)۔
تعبیر: آپ کی کزن کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ ان کے تمام کام خیروخوبی سے انجام پاجائیں گے اور ان پر آنے والی پریشانیاں بھی باآسانی دور ہوجائیں گی۔ تاہم وہ ہر نماز کے بعد تیرہ بار سورۂ اخلاص پڑھ کر اپنے دادا کی روح کو اس کا ثواب پہنچا دیا کریں۔ واللہ اعلم

حفاظت کی دعا
خواب: میں نے دیکھا کہ میری گود میںدو ماہ کی بچی ہے اور میں نے برقع پہن رکھا ہے۔ میرے ساتھ شاید میری چودہ سالہ بیٹی بھی ہے اور میں غالباً چھوٹی بچی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تھی اور واپسی پر مجھے یاد آتا ہے کہ گھر میں گرم مصالحہ ختم ہے‘ مجھے وہ خریدنا ہے‘ سامنے ہی دکان پر گرم مصالحہ خریدنے چلی جاتی ہوں۔ میں ایک بنچ پر بیٹھ جاتی ہوں‘ وہ عورت اور لڑکی بھی میرے پاس بیٹھ جاتی ہیں۔ وہ عورت پیار سے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہے کہ تمہارا نام ’’ج‘‘ سے ہے لیکن میں اس سے جھوٹ بولتی ہوں کہ میرا نام تو ’غ‘ سے ہے لیکن وہ نہیں مانتی اور کہتی ہے نہیں‘ تمہارا نام یہی ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(غ،ش)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ ہر ایک پر جلدی سے بھروسہ نہ کرلیا کریں‘ ورنہ کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا ہوسکتی ہیں۔ آپ ہر نماز کے بعد 19 بار یَاحَفِیْظُ پڑھ کر حفاظت کی دعا کرتی رہا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 406 reviews.