چوکور خانوں والی حساب کی کاپی پر لفظ ’’یااللہ‘‘ لکھیں۔ روزانہ ایک صفحہ یا جتنا لکھ سکیں‘لکھ لیں۔پھر اس صفحے کو تعویذ بنا کر اس کے گرد آٹا لیپ دیں‘ پھر کسی پاک پانی میں بہادیں۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی دنوں سے بیروزگار تھا‘ کچھ درس پہلے آپ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ اللہ پاک کے سامنے درخواست لکھا کریں۔ وہ عمل4/3 پہلے میں نے کرنا شروع کیا تو اللہ پاک نے مجھے کام عطا فرما دیا ہے اب میں تھوک پر شاپر خرید کر دکانوں پر سپلائی کرتا ہوں اور اللہ پاک اس میں سے مجھے رزق عطا فرمارہے ہیں۔ (محمدعمران)۔
گھریلو ناچاقی پر اللہ پاک کو درخواست: پچھلے دنوں میری گھر میں ناچاقی ہوگئی‘ معاملہ کافی گڑبڑ تھا تو درس میں حضرت جی دامت برکاتہم نے اللہ پاک کو درخواست لکھنے والا عمل ارشاد فرمایا تھا تو میں وہ عمل کرتا رہا اور لکھ لکھ کر نہر میں ترکیب کے مطابق ڈالتا رہا۔ ابھی یہ عمل صرف دو یا تین دن ہی کیا تھا کہ میری گھر والوں کے ساتھ صلح ہوگئی اور سارا معاملہ سنور گیا۔
درخواست لکھنے سے تنخواہ بڑھ گئی: میرا تنخواہ بڑھانے کا کیس پریذیڈنٹ آفس گیا ہوا تھا اور وہ اس پر مان نہیں رہے تھے‘ میں نےآپ کے بتائے ہوئے’ آپ اللہ کو درخواست لکھیں‘والے عمل کے مطابق تین لائنیں لکھیں اور دعا کی کہ اے اللہ میرا یہ کام بہتری کے ساتھ کردے۔ جب میں دفتر آیاتو پارکنگ میں پریذیڈنٹ صاحب کی گاڑی کو آتے دیکھا اور میں نے گیارہ مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر پریذیڈنٹ کی روح کو ہدیہ کیا اور پھر کام ہونے کی دعا کی۔ظہر کی نماز کے بعد میں اکتالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ ،تین مرتبہ اول و آخر درود شریف‘ پھر ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور پھر دعا کی۔ ابھی میں عصر کی نماز کیلئے اٹھنے والا تھا کہ میرے باس نےآکر بتایا کہ پریذیڈنٹ نے پاس کرلی ہے ۔ اللہ کے فضل و کرم سے کام ہوگیا۔ اس کے بعد میرا لیٹر نہیںآرہا تھا میں نے ایک رات پھر اللہ کو درخواست لکھی اور اس میں رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ ﴿القمر۱۰﴾ کی دس سے پندرہ لائنیں لکھیں اور صبح میری سیلری میں اضافے کے بعد اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرادئیے گئے۔ اسی عمل کی وجہ سے نومبر میں میرا تقریباً 50 ہزار روپے کا قرض ادا ہوگیا۔ (انور منیر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں