آپ سے مجھے وہ ملا ہے جو کبھی میری صرف سوچ تھی آپ سے مجھے اللہ کو پانے کی جستجو اور زندگی کی راحتیں ملی ہیں۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہر لمحہ ہر لحظہ اپنی امان‘ خیروبرکت اور عافیت میں رکھے اور آپ سمیت تمام امت محمدیﷺ کا خاتمہ بالخیر اور خاتمہ بالایمان کردے۔ آمین ثم آمین۔جب سے میری زندگی تسبیح خانہ سے جُڑی ہے میں نے شاید سب سےزیادہ اپنے اللہ عزوجل اور رسول اللہ ﷺ کے بعد آپ کی ذات کو سوچا ہے‘ میرا دل چاہتا ہےمیں روزانہ آپ کی زیارت کروں کیونکہ آپ سے مجھے وہ ملا ہے جو کبھی میری صرف سوچ تھی آپ سے مجھے اللہ کو پانے کی جستجو اور زندگی کی راحتیں ملی ہیں۔ درس سنتے وقت میری کیفیات ایسی ہوتی ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ مجھے آپ کا روحانی دست شفقت اور روحانی نظر کرم ہمیشہ کیلئے خیروبرکت اور عافیت کے ساتھ مل رہا ہے۔
بس اب ہروقت یہی جستجو رہتی ہے کہ میرا اللہ مجھے کب ملے گا‘ مجھے کوئی کشش میرے اللہ کی طرف کھینچ رہی ہے۔میں طبیعتاً ایک لاپرواہ لڑکی تھی اور کوئی کام بہت مشکل سے ریگولر کرپاتی تھی مگر اب ہروقت وظائف پڑھ رہی ہوں۔اب میں پانچ وقت کی نمازی ہوں‘ ہروقت تسبیح پر وظائف‘ درود‘ جائے نماز پر گھنٹوں دعائیں‘ آہ و زاری ہوتی ہے۔ ایک عمل جوہر عصر کی نماز کے بعد ضرور کرتی ہوں کہ عصر کی نماز کے بعد کوشش کرتی ہوں کہ ایک مرتبہ پہلا کلمہ‘ اول و آخر درود شریف ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور ستائیس مرتبہ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ پڑھ کر ازل سےابد تک جتنی مسلمانوں کی ارواح ہیں سب کو ان کا ہدیہ کرتی ہوں۔ اللہ قبول کرے۔ میرے اس عمل کی برکت سے مجھے روحانی سکون محسوس ہوتا ہے۔ مجھے میرے اللہ نے آپ کی اور میرے والدین کی دعاؤں کے صدقے میں اپنی رحمت سےبہت نوازا ہے میں اپنی زندگی کی ہر نعمت سے بہت مطمئن ہوں۔مجھے جو ملا ہے ‘ دعاؤں کی خیرات میں سے ہی ملا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ حفظ و ایمان میں رکھے۔(پوشیدہ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں