مرگی کا علاج :محترم قارئین السلام علیکم! میری گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس مرگی کا مجرب اور مؤثر تعویذ یا وظیفہ ہو تو عبقری کے ذریعے مجھے عطا فرمائے ۔ میں تقریباً پچاس سال سے مرگی کا مریض ہوں‘پروسٹیٹ کی وجہ سے پیشاب کم اور جلن کے ساتھ بار بار تھوڑی تھوڑی مقدار میں آتا ہے۔ پانی زیادہ پینے سے فرق نہیں پڑتا۔ (م،ی،کراچی)۔
جواب: محترم بھائی! مرگی سے شفاء کیلئے میرے پاس روحانی جواب ہے کہ اگر کسی شخص کو مرگی کے دورے پڑتے ہوں تو سورۂ شوریٰ پارہ نمبر 25 کاغذ پر لکھ کر پانی سےدھو کر وہ پانی مرگی کے مریض کے جسم پر چھڑکا جائے‘ انشاء اللہ کچھ عرصہ اس عمل کو کرنےسے مریض شفاء یاب ہوگا پھر یہ بیماری کبھی اس کے قریب بھی نہیں آئے گی۔ (نگہت‘ چیچہ وطنی)۔
’’کیرا‘‘ کا علاج: دو تین سال سے میرے حلق میں بلغم گرتا ہے جس کو عام طور پر ’’کیرا‘‘بھی کہا جاتا ہے ‘ اس کی وجہ سے کسی محفل میں بیٹھنا عذاب بن چکا ہے‘ اس کے علاوہ ناک کی ہڈی بھی بڑھی ہوئی ہے۔ گزارش ہے کہ کوئی نسخہ پیش کریں تاکہ دائمی افاقہ ہو۔(پوشیدہ)۔
جواب: آپ دفتر عبقری کا ’’الرجی نزلہ کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔اس کے ساتھ نیم کے تازہ پتے پانی میں جوش دے کر چھان کر ذرا سا نمک ملا کر اس سے ناک دھوئیے‘ صبح وشام اور تخم میتھی چھ گرام پانی میں جوش دے کر صبح و شام ( کم از کم صبح) نوش فرمایا کریں۔ یہ چائےایک بہترین چائے ہے۔ اس سےزکام کی وجہ سے سردرد بھی جاتا رہتا ہے۔ (طاہرہ یاسمین‘ اٹک)۔
سینےمیں تکلیف:محترم قارئین السلام علیکم! میں گزشتہ دو سال سے عبقری کاقاری ہوں‘میں اپنے علاقے کا مشہور نعت خواں ہوںلیکن گزشتہ سال سے سینے میں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ سانس بہت مشکل سے آتی ہے۔ بلغم جم جاتی ہے ۔ کبھی کبھی دل میں بھی درد ہوتا ہے۔
دوسرا سوال: اس کے علاوہ دہم جماعت کا طالب علم ہوں‘ پڑھنےکا بہت شوق ہے لیکن جب پڑھنے بیٹھتا ہوں تو پڑھا نہیں جاتا اور میری خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کروں‘ اس مسئلےکاکوئی حل بتائیں۔
جواب: محترم بھائی! آپ عبقری دواخانہ کی دوائی ’’سترشفائیں‘‘ دن میں کم از کم دس مرتبہ استعمال کریں اور جب بھی آپ نعت پڑھنا شروع کریں اس سے پہلے تھوڑی سی ستر شفائیں منہ میں نسوار کی طرح رکھ لیں۔ انشاء اللہ آپ کا سینے میں درد اور بلغم والا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ پڑھائی میں دل لگانے کیلئے آپ درج ذیل روحانی عمل کریں:۔
جب بھی آپ پڑھنے کیلئے بیٹھیں تو وضو کرلیں اور تین مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ کر خود پر پھونک لیں جوپڑھیں گے یاد بھی ہوگا اور کبھی بھولے گا بھی‘ اور آپ کا پڑھائی میں دل بھی لگے گا۔(محمد شفیق جٹ‘ ساہیوال)۔
دوست اور نماز:محترم قارئین السلام علیکم! میرا ایک دوست ہے وہ میری ہر بات مانتا ہے لیکن جب میں اسے نماز کا کہتا ہوں تو ٹال مٹول سے کام لیتا ہے‘ اگر میں اس سے نہ بولوں تو میری منت کرکے مجھے منالیتا ہے لیکن وہ نماز کا وعدہ کرکے بھی نماز نہیں پڑھتا‘ اس کیلئے مجھے کیا کرنا چاہیے۔ (فرحان صدیق‘ بھکر)۔
جواب:روزانہ دو نفل حاجت کے پڑھ کر اس کیلئےد عا کریں اور سات بار سورۂ اخلاص اول و آخر تین مرتبہ درودابراہیمی پڑھ کر اس کی روح کو ہدیہ کریں۔(میمونہ مجید‘راولپنڈی)۔
گردن پر گلٹی:محترم قارئین! پچھلے دنوں میری گردن پر ایک گلٹی نکلی‘ ٹیسٹ کروایا تو وہ ٹی بی کی گلٹی تھی‘علاج سے گلٹی تو دو ماہ بعدپھٹ گئی مگر نشان ابھی کافی ہے اب میں چاہتی ہوں مجھے اس کیلئے کچھ پڑھنے کیلئےبتائیں۔ بے حد شکرگزار ہوں گی۔ (شہزادی بٹ‘ لاہور)۔
جواب:آپ صبح و شام ایک تسبیح مُسَلَّمَۃٌ لَّاشِیَۃَ فِیْہَا (بقرہ 71)پڑھ کر کسی بھی ہربل کریم پر دم کرکے اسے اپنے نشان پر لگائیں۔ انشاء اللہ بہت جلد آپ کی گلٹی کا نشان ختم ہوجائے گا۔(محمد عرفان‘ اسلام آباد)۔
چہرے کے تل:میں عبقری رسالہ کو پچھلے ایک سال سے پڑھ رہی ہوں بہت ہی اچھا رسالہ ہے‘ اللہ اس کی نگہبانی کرے۔ آمین! میرا قارئین سے ایک سوال ہے کہ میرے چہرے پر بہت سے تِل ہیں‘ کچھ چھوٹے ہیں اور کچھ بڑے بھی۔۔۔ ۔ ان کیلئے دوا یا کریم بتائیں جوچہرے کو خراب نہ کرے اور تل بھی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں۔ (ن، کوٹ قیصرانی)۔
جواب: بہن آپ کوبرگ تلسی چھ گرام کو پانی میں جوش دے کر چھان کر اس میں گلقندبیس گرام گھول کر پینے سے فائدہ ہوگا۔اس کے عبقری دواخانہ کی ’’دیسی کریم‘‘ چہرے پر دی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ ہاں غذا میں مرچیں کم کردینی چاہئیں۔(شجاع الحسن‘ شیخوپورہ)۔
کاش! میں موٹا ہوجاؤں: میری عمر بیس سال ہے لیکن میرا جسم بہت کمزور اور دبلا پتلا ہے ‘ میں چاہتا ہوں کہ میرا جسم فربہ اور طاقتور ہوجائے ‘ اس کے علاوہ مجھے نعتیں پڑھنےکا بہت شوق ہے لیکن میری آواز بہت بھدی ہے‘ میںچاہتا ہوں کہ میری آواز سریلی ہوجائے۔ جواب ضرور دیجئے گا۔ (اکرام اللہ‘ سیالکوٹ)۔
جواب:غذا پر توجہ دیں‘ کوئی مناسب ورزش کریں‘رات کو پچیس عدد کشمش بھگودیں‘ صبح کھائیں۔ساتھ عبقری دواخانہ کی اکسیر البدن اور گلے کیلئے شفائے حیرت استعمال کریں۔ (علی‘ لاہور)۔
آنکھیں زرد کیوں ہیں؟:محترم قارئین السلام علیکم!میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری دونوں آنکھیں زرد ہیں‘ ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ بھی کروایا لیکن وہ مسئلہ نہیں ہے تو پھر آنکھیں کیوں زرد ہیں؟ قارئین! میرے اس مسئلے کا حل بتائیں۔(ع۔ش)۔
جواب:روزانہ رات کوخالص عرق گلاب اپنی آنکھوں میں ڈالیں‘ اگر زم زم دستیاب ہو تو دونوں ہموزن مکس کرکے آنکھوں میں ڈالیں۔ انشاء اللہ بہت جلد اس مسئلے سے چھٹکارا مل جائے گا۔ (محمد مظاہر‘ ملتان)۔
بغل میں گلٹیاں:محترم قارئین! میری بغل میں گلٹیاں بن جاتی ہیں‘ پہلے خارش ہوتی ہے پھر آہستہ آہستہ گلٹیاں بنتی جاتی ہیں جن کا اوپر سے تو ایک منہ ہوتا ہے مگر اندر سے تین چار چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں پھر ان میں پیپ پڑجاتی ہےجو بہت تکلیف دیتی ہے۔ (منشاد احمد‘ فیصل آباد)۔
جواب:آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے ’’گلٹی رسولی کورس‘‘ لے کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد آپ ان نامراد گلٹیوں سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔میرے دوست کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا وہ اب ماشاء اللہ اس کورس کے استعمال سے تندرست ہوچکا ہے۔(محمد ظفر‘ایبٹ آباد)
لکنت کا شکار:میرے عزیز کا بیٹا حافظ قرآن ہے‘مگر کچھ عرصہ سے وہ لکنت کا شکار ہوگیا ہے‘ قرآن پڑھتےہوئے بھی لکنت ہوتی ہے۔ بولتے وقت زبان چپک جاتی ہے۔ اس کیلئے کوئی مناسب وظیفہ/ علاج تجویز فرمائیں۔
۔(پرنسپل (ر)غلام قادر ہراج‘ جھنگ)۔
جواب: رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِی اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ
شہد کے اوپر صبح و شام ایک تسبیح درج بالا آیت پڑھ کر اُسی شہد کو انگلی سے زبان پر ملیں اور بعد میں چاٹ لیں۔ کچھ عرصہ یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ فرق بہت جلد محسوس کریں گے۔
نسوانی حسن کی کمی:میری عمر 28 سال ہے‘ مجھے نسوانی حسن کی بہت ہی زیادہ کمی ہے۔ جس کی وجہ سے میری زندگی بہت زیادہ ڈسٹرب ہورہی ہے۔ میری قارئین سے گزارش ہے کہ کوئی آزمودہ علاج بتائیں۔ زندگی بھر آپ کو دعائیں دوں گی۔ (کشمالہ زمان‘ لالہ موسیٰ)۔
جواب:آپ چنبیلی کا تیل لیکر روزانہ کچھ عرصہ پابندی سے اس سے مساج کریں۔ ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری کی اکسیر البدن اور خون افزاء چند ماہ استعمال کریں۔انشاء اللہ کچھ عرصہ میں ہی افاقہ محسوس ہوگا۔میری کزن کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ الحمدللہ اب وہ مطمئن ہے۔(پوشیدہ)۔
گناہ کا غلبہ: محترم قارئین! عرصہ 25 سال سے دل و دماغ پر نفسانی شہوانی خیالات کا غلبہ ہے جو ہروقت گناہ پر مجبور کرتا رہتا ہے‘ دل و دماغ کو کیسے صاف کروں تاکہ بُرے کاموں سے نفرت ہوجائے۔ کوئی روحانی عمل بتادیں۔ آپ کو ہروقت دعائیں دیتا رہوں گا۔ (ن،خانیوال)۔
جواب: بھائی یہ مسئلہ دل ودماغ پر نفسانی شہوانی خیالات کا غلبہ مجھے بھی تھا ‘ اس کا بہترین حل وضو کے بعد تین گھونٹ پانی اور روحانی غسل اور نماز میں آخری چھ سورتوں کا اہتمام اسے نیت سے کریں ‘ محترم حکیم صاحب نے مجھے ایک مرتبہ نصیحت کی تھی کہ آنکھوں اور دل کی حفاظت کرو (آنکھوں کو غیرمحرم سے اور دل کو بُرے خیالات سے بچاؤ) کوئی خیال آئے تو جھٹک دواس پر توجہ نہ دو۔ کیونکہ آنکھیں دیکھیں گی دماغ سوچے گا‘ دل مچلے گا‘ ہاتھ اٹھیں گے اور گناہ ہوجائے گا‘ ذکر کو اپنے اوپر مسلط کریں ورنہ حال آتے رہیں گے۔ (محمدعمر‘ لاہور)۔
مسائل ہی مسائل:محترم قارئین! میں پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوں‘ منہ کڑوا‘ زبان سفید‘ پیشاب پیلا‘ دن میں چار پانچ مرتبہ پاخانہ کی حاجت‘زبان پر چھالے‘کھانا دیر سے ہضم‘ کھٹے ڈکارآتے ہیں اور تو اور سوزاک اور آتشک میں مبتلا ہوگیا ہوں‘جریان احتلا م بہت ہے۔شادی شدہ ہوں مگر اس قابل بالکل بھی نہیں رہا۔براہ مہربانی کوئی بہترین نسخہ عنایت فرمائیں۔ (ع،ب،ع۔کراچی)۔
جواب:آپ دفتر ماہنامہ عبقر ی کی ادویات جوہر شفاء مدینہ‘ ستر شفائیں‘ ٹھنڈی مراد اور اکسیرالبدن کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ تلی ہوئی اور گرم چیزوں سے مستقل پرہیز رکھیں‘ نماز کی پابندی لازمی کریں‘ فجر کے بعد روزانہ آدھ گھنٹہ واک کریں۔(حمیرا حبیب‘ لودھراں)۔
کان میں شور:محترم قارئین! گزشتہ پانچ سالوں سے میرے دائیں کان میںمسلسل شور رہتا ہے اور بائیں کان میں خاموشی میں بیرونی آوازیں بہت زور سے لگتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے گلے میں الرجی ہے اور ریشہ رہتا ہے۔ گلہ ٹھیک بھی ہوجائے کان کا شور ٹھیک نہیں ہوتا۔ کوئی آزمودہ ٹوٹکہ یا مفید نسخہ بتائیں۔ (ن،لاہور)۔
جواب: آپ دفتر ماہنامہ عبقری کی ایک دوائی ’’سترشفائیں اور جوہرشفاء مدینہ‘‘ کچھ عرصہ استعمال کریں ۔(ناصر‘ قصور)۔
بھگندرکا پھوڑا: محترم قارئین! عرصہ چار سال سے میرے مقعد کے بائیں طرف بھگندر کا پھوڑا نکلا ہوا ہے‘ کسی کے پاس کوئی علاج ہوتو ضرور بتائیں۔ (چوہدری اللہ دتہ)۔
جواب: محترم چوہدری اللہ دتہ صاحب! مجھے بھی آپ کی طرح بھگندر کا مرض پانچ سال پہلے ہوا‘ بڑا تکلیف دہ مرض ہے‘ انگریزی‘ حکیمی‘ ہومیو اور چائنہ سے بھی علاج کروایا لیکن مرض دور نہ ہوا۔ آخر ہومیو فرانس لیمتک لیبارٹریز کی دوائی ایل 103 سے آرام آگیا۔ ہومیو فرانس کی دوائی ایل 103 کے 15،15قطرے کھانے کے آدھ گھنٹے بعد دن میں تین دفعہ استعمال کرنے ہیں‘ یہ دوائی کم از کم چار ماہ استعمال کرنی ہے۔دوران دوائی تلی ہوئی‘ بادی اور مصالحہ جات غذا سےمکمل پرہیز ضروری ہے۔ (سعید احمد‘ اٹک سٹی)۔
جادو سے چھٹکارا:میں عرصہ آٹھ سال سے کالے جادو کی لپیٹ میں ہوں اگر کسی قاری کے پاس کوئی آزمایا عمل ہو تو ضرور عنایت فرمائیں۔ (رشیدہ خاتون‘ بہاولپور)۔
جواب: بہن جی! آپ اس عمل کو کم از کم چالیس دن کریں‘ انشاء اللہ تعالیٰ تمام اثرات ختم ہوجائیں گے۔ ہمیں دعاؤں میں ضرور یاد رکھنا۔ یہ عمل میرے محترم استاد کا عطا کردہ ہے انہیں بھی ضرور دعاؤں میں یاد رکھنا۔
۔1۔ ایک بار۔ اَعُوْذُبِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔
۔2۔ تین بار۔ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَا؍ءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
۔3۔ ایک بار۔ سورۂ فاتحہ (الحمدشریف
۔4۔ ایک بار۔ سورۂ بقرہ کی پہلی پانچ آیات۔
۔5۔ ایک بار۔ سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات۔
۔6۔ایک بار۔ آیۃ الکرسی۔
۔7۔ تین بار۔ اَعُوْذُبِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔
۔8۔ ایک بار۔ سورۂ حشر کی آخری تین آیات۔
۔9۔ آخری تین عمل۔
طریقہ: یہ سب پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کردیں اور اپنے ہاتھوں کو تمام بدن پر پھیردے۔بفضل تعالیٰ ہر قسم کے جادو و تعویذوں کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔ ( ایم صادق کاکڑ‘ بلوچستان)۔
کرایہ دار سے مکان خالی کروانا:قارئین! میں نے چند سال پہلے اپنا مکان کسی کو کرائےپر دیا‘ اب پچھلےدو سال سے وہ میرے مکان پر قبضہ جما کر بیٹھ گیا ہے ‘ نہ وہ اب کرایہ دیتا ہے نہ مکان چھوڑتا ہے‘عدالت میں بھی کیس چل رہا ہے‘ ہم شریف لوگ ہیں کوئی آسان سا عمل بتائیں کہ وہ ہمارا مکان چھوڑ جائے۔ (محمد یٰسین‘ سرگودھا)۔
جواب: عبقری ماہنامہ کی معرفت سے آپ کے سوال کا جواب حاضر خدمت ہے۔ آپ سورۂ یٰسین پارہ 22، پہلا رکوع میں وَ جَعَلْنَا مِنْ بَیْنِ اَیْدِیْہِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِہِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰہُمْ فَہُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ ﴿یٰسین۹﴾ نماز عصر کے بعد 41 بار اول و آخر درود شریف پانچ پانچ باراکتالیس دن کریں‘ انشاء اللہ جلدی مسئلہ حل ہوجائیگا۔ کرایہ دار وغیرہ کیس عدالت جو کچھ بھی ہے آپ نیت کرکے پڑھیں‘ انشاء اللہ خدا کی ذات آپ کے حق میں بہتر کرے گی۔
(ڈاکٹر اشرف‘ گوجرانوالہ)
پوشیدہ امراض میں مبتلا:محترم قارئین! میں کافی عرصہ سے سرعت انزال کے مرض میں مبتلا ہوںاور یہ مرض کافی شدید ہے‘یعنی قبل از دخول انزال ہوجاتا ہے۔میں اس مسئلہ کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ براہ مہربانی کوئی مفید مشورہ عنایت فرمائیں۔ شکریہ! (عبداللہ)۔
جواب:آپ دفتر ماہنامہ عبقری کا ’’عروسی سہاگ کورس‘‘ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ آپ نماز کی پابندی کریں اور نماز فجر اور عشاء کے بعد ایک ایک تسبیح یَامَالِکُ یَاقُدُّوْسُ یَاسَلَامُ لازمی پڑھیں۔ سیر کو معمول بنائیں۔ گرم اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز رکھیں۔
زبان کی خشکی اور جلن: میری والدہ محترمہ کی عمر 75 سال ہے‘ عرصہ 10 سال سے ان کی زبان خشک ہے‘ رطوبت یا لعاب دہن بالکل نہیں‘ ہروقت جلن ہوتی رہتی ہے۔ سالن اور مصالحہ دار چیزیں منہ میں ڈالیں تو سخت جلن ہوتی ہے۔ بھوک بھی نہیں لگتی ‘بے شمار ڈاکٹرز‘ حکماء سے علاج کروایا مگر افاقہ نہیں ہوا‘ براہ کرم کوئی نسخہ تجویز فرمائیں۔ (امجد علی شاہ‘ لاہور)۔
جواب:بھائی امجد! آپ اپنی والدہ کو ٹھنڈی مراد استعمال کروائیں‘ایک دو ڈبی استعمال کروا کر چھوڑ نہ دیں بلکہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں تو انشاء اللہ اُن کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔میری آنٹی کو بھی یہی مسئلہ تھا وہ اب تک یہی دوائی استعمال کررہی ہیں اور الحمدللہ ان کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے۔(سعدیہ‘ لاہور)۔
چھوٹا قد:قارئین!میرا قد بہت چھوٹا ہے‘ عمر سولہ سال ہے‘ رنگ گندمی ہے‘ وزن45 کلو ہے۔ کوئی نسخہ‘ تحریر فرمائیں تاکہ میرا قد نکل آئے۔دوسرا مسئلہ: میرے چہرے پر رونق نہیں ہے‘ چہرے پر چمک نہیں ہے۔میں چاہتا ہوں میرا رنگ تھوڑا سفید ہوجائے۔کوئی نسخہ بتائیں کہ رنگ بھی صاف ہوجائے اور دانے بھی نہ نکلیں۔ (فرال عباس)۔
جواب:فرال بھائی!آپ مناسب ورزش پر توجہ دیں‘ صبح کم از کم ڈیڑھ میل تیز رفتار کے ساتھ چلیں۔ ناشتے میں کشمش 25 گرام‘ مغز بادام شیریں بارہ دانے لازماً کھانے شروع کردیں۔ ان دونوں کو رات کے وقت بھگودیں صبح اٹھ کر کھالیں اس کےساتھ ڈیڑھ پاؤ دودھ خالص پی لیں۔ اس عمل سے آپ کا وزن بھی بہتر ہوگا اور آپ کےچہرے پر رونق بھی آئے گی اور ساتھ آپ دفتر ماہنامہ عبقری کا ’’قد دراز کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔انشاء اللہ اس کورس سے آپ کا قد بھی بہتر ہوجائے گا۔ ( احمد فراز‘ اسلام آباد)۔
امراض پیٹ:میرے بیٹے کی عمر22 سا ل ہے‘ جو بھی کھاتا ہے صرف ایک آدھ گھنٹے کے اندر ویسے سے خارج ہوجاتا ہے‘ پھر ساری رات بھوکا رہتا ہے‘ رمضان کے روزے بھی بڑی مشکل سے رکھتا ہے‘اللہ کے واسطے کوئی نسخہ عطا فرمادیں۔(ایک دکھی ماں)۔
جواب:آپ اپنے بیٹے کو روزانہ صبح کافی دنوں تک پودینہ سبز تازہ 9 گرام اور سونف کٹی ہوئی 6گرام لے کر ان دونوں کو جوش دیں اور چھان کراسے چائے کی طرح پلانا شروع کردیں۔ اس سے معدے کی خرابی دور ہوجائے گا۔ غذا میں مرچیں ترک کردیں اور پراٹھے اور تلی ہوئی چیزیں چھوڑ دیں۔گائے کا گوشت بھی ترک کردیں۔ ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری کا ’’اصلاح معدہ کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔
(سہیل حفیظ‘ ساہیوال)۔
پوشیدہ بہنوں کا پوشیدہ مرض:میری سہیلی کی بیٹی نے مجھے بتایا کہ آنٹی میں شرم سے کسی کو بتا نہیں سکتی ‘ اُس کی عمر 25 سا ل ہے‘ بیماری یہ ہے کہ اس کی شرمگاہ میں بے حد خارش ہوتی ہے‘ کوئی دیسی علاج بتائیں تاکہ ایسی اور بہنوں کو بھی مدد مل جائے جو بیچاری شرم سے نہ کسی بتاتی ہیں نہ علاج کرواسکتی ہیں۔ ایک دو نہیں ہزاروں بہنوں کی دعائیں لیں۔ (پوشیدہ)۔
جواب:بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اُس بچی کو سیلان الرحم کی تکلیف ہے اور ساتھ ہی تعدیہ(انفیکشن) بھی ہے۔ اس صورتحال پر توجہ کرنی چاہیے۔ آ پ حسب ذیل تدابیر پر عمل کریں۔
قرص اصفرا ایک عدد کھا کر اوپر سے گل منڈی سات گرام‘ اسے ایک پانی میں جوش دے کر چھان کر روزانہ صبح و شب دو ہفتے پی لینا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی دفتر ماہنامہ عبقری کی ادویات۔ٹھنڈی مراد‘ ستر شفائیں‘ خون صفاء دی گئی تراکیب کے ساتھ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔’’حکنول‘‘ ایک خارش دور کرنے والا اچھا مرہم ہے۔ مقامی صفائی کیلئے نیم کےپتے پانی میں جوش دے کر چھان کراستعمال کریں۔ (الماس بیگم‘ کراچی)۔
جسم پر دانے: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میںکوئی چیز جیسے کے مرغی کا گوشت‘ بڑا گوشت‘ انڈہ یا تلی ہوئی چیز ‘ چاول وغیرہ نہیںکھاسکتا‘ اگر کھالوں تو میرے جسم پر سرخ رنگ کے دانے نکل آتے ہیں‘زیادہ تر چہرہ اور ہونٹ خشک رہتے ہیں اور جسم پر خارش ہوجاتی ہے۔ میں نےکافی علاج کرایا ہے مگر کوئی افاقہ نہیں ہوتا۔(سعیداحمد قریشی‘ احمد پور شرقیہ)۔
جواب:آپ آلو بخارا تین دانے‘ گل منڈی تین گرام‘ سونف چھ گرام۔ ان تینوں کو ایک گلاس پانی میں جوش دیں‘ پھر چھان لیں‘ صبح نہار منہ دو تین ہفتے یہ نباتی دواپی لیں اس سے بہت فائدہ ہوا۔ اس کے دفتر ماہنامہ عبقری کی ’’خون صفاء اور ٹھنڈی مراد کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد فائدہ نظر آئے گا۔(حنا قاضی‘ لاہور.
شادی کا مسئلہ:محترم قارئین! میرا مسئلہ میری شادی کاہے‘ میری عمر گزرتی چلی جارہی ہے مگر کہیں رشتہ طے نہیں ہوتا‘ لوگ آتے ہیں دیکھتے ہیں‘ پسند کرتے ہیں اور بعد میںجاکر انکار کردیتے ہیں۔میری والدہ اور میرےدن رات اذیت میں گزررہے ہیں۔براہ مہربانی کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ شکریہ! (م،ف‘ گجرات)۔
جواب:سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات 313 بار صبح و شام اول و آخر سات بار درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔کچھ عرصہ دھیان‘ توجہ سےپڑھیں‘ آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ (بلال حسین‘ کوئٹہ)۔
بے اولادی: محترم قارئین! میری شادی کو 9 سال ہوچکے ہیں مگر میں اولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں۔بہت روحانی و جسمانی علاج کروائے مگر کوئی امید نظر نہیں آرہی۔ براہ مہربانی کوئی عمل عنایت فرمائیں۔ (ایک دکھی بہن)۔
جواب:اچھی بہن ! آپ انار کے تازہ پھول پانچ تولہ لیکر ان پر مکمل بسم اللہ ایک بار‘ درود ابراہیمی ایک بار‘ اَللہُ شَافِیْ ایک بار‘ یَاسَلَامُ سات بار‘ سورۂ فاتحہ ایک بار‘ آیۃ الکرسی ایک بار دم کرکے ایک پاؤ پانی میں یہ دم کیے ہوئے پھول رگڑ کر ذرا سا میٹھا کرکے پی لیں‘ وقت کی پابندی نہیں۔ اسی طرح دو مرتبہ پئیں۔ ضرور ضرور اس پر عمل کریں۔ اللہ جل شانہٗ آپ کو اور آپ جیسی ہزاروں عفت ماب بہنوں کوا س پر عمل کے طفیل اولاد جیسی نعمت عظمیٰ عطا فرمائیں گے۔ (محمد عارف‘ ایبٹ آباد)۔
خودکشی نہیں کرنا چاہتاؒ: محترم قارئین! جب سے بالغ ہوا ہوں‘ اپنے ہاتھوں سے اپنے آپ کو تباہ کررہا ہوں‘ اب حالت یہ ہے بالکل ختم ہوچکا ہوں‘یہ صرف میرا مسئلہ نہیں میرے جیسے ہزاروں نوجوانوں کا مسئلہ ہے‘ جواب دے کر دعائیں سمیٹیں۔ براہ مہربانی میں خودکشی نہیں کرنا چاہتا۔<
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں