زندگی میں کوئی مشکل وقت آیا میں نے صرف تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ لی۔ میری مشکل ایسے دور ہوئی جیسے تھی ہی نہیں۔ اگر رات کو سفر کیا‘ راستے میں چور ڈکیت‘ کتے وغیرہ ہوتے ہیں توآیۃ الکرسی پڑھنے کی برکت سے ان میں اتنی ہمت بھی نہیں ہوتی کہ وہ آپ کی طرف دیکھ بھی لیں
ایس‘ ایم‘ ایم‘ ایبٹ آباد
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! چند ماہ پہلے عبقری کا پرانا رسالہ میری نظر سے گزرا۔ میں نے پڑھا اور بہت پسند آیا۔ میں اب یہ رسالہ ہرماہ خریدکر پڑھتا ہوں۔ اسی طرح اگر رات کو نیند نہ آتی ہو تو یہ ماہنامہ عبقری میرا ساتھی بن جاتا ہے۔ سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے دن میں وقت نہیں ملتا۔ میں مقامی سرکاری سکول میں ٹیچر ہوں۔
محترم حکیم صاحب! ایک مرتبہ میرےایک کلاس فیلو جو کہ محکمہ پولیس میں ہے اس نے مجھے آیۃ الکرسی پڑھنےکیلئے کہا‘ جوکہ میں آج تک روزانہ تین سے دس مرتبہ لازمی پڑھتا ہوں۔اس کے بارے میںمیں نے سنا تھا کہ ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھنے والا سیدھا جنت میں جائے گا۔ اس کیلئے جو رکاوٹ ہے وہ صرف موت ہے۔یہ میرا بھی یقین اور ایمان ہے۔ میں نے آیۃ الکرسی سے بہت کچھ پایا ہے۔ جن حضرات کو معلوم نہیں ان کیلئے میرا یہ پیغام بہتر ثابت ہوگا۔ باقی آج کل دنیا میں ہر انسان کے پاس وسیع علم ہے‘ میری زندگی میں کوئی مشکل وقت آیا میں نے صرف تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ لی۔ میری مشکل ایسے دور ہوئی جیسے تھی ہی نہیں۔ اگر رات کو سفر کیا‘ راستے میں چور ڈکیت‘ کتے وغیرہ ہوتے ہیں توآیۃ الکرسی پڑھنے کی برکت سے ان میں اتنی ہمت بھی نہیں ہوتی کہ وہ آپ کی طرف دیکھ بھی لیں۔اگر گھر سےباہر جارہےہیں تو گھر پر تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر پھونک مارکر جائیں اللہ تعالیٰ آپ کے گھر کی حفاظت فرمائیں گے‘ نہ آگ لگے گی‘ نہ چوری ہوگی۔ میری پولیس والوں‘ راہگیر اور آرمی والوں سے گزارش ہے‘خطرہ کے وقت تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ لیں۔ آپ کو کچھ نہ ہوگا۔ پہلے تو دشمن آپ پر حملہ نہیں کرے گا اور وار کر بھی دیا تو خطا ہوگا‘ اثر نہ ہوگا۔ یہ میرے ذاتی تجربے ہیں۔ اگر واقعات کی میں تفصیل لکھنا شروع کردوں تو پورا رسالہ اسی تحریر سے بھر جائے گا۔ہاں اگر آپ سفر میں ہیں نماز کیلئے گاڑی روکنی ہے یا کسی اور حاجت کیلئے کیونکہ اکثر ہمارےبسوں کےڈرائیور حضرات بس نہیں روکتے‘ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔ آپ گاڑی والے کو نہ کہیں کہ گاڑی روکےبلکہ آپ صرف آیۃ الکرسی چار سے پانچ مرتبہ پڑھ لیں‘ گاڑی کسی وجہ سے فوراً رک جائے گی۔ آپ نمازپڑھ سکتے ہیں‘ پیشاب وغیرہ کرسکتے ہیں‘ اگر کسی کو بخار ہے‘ درد ہے‘ کسی موذی چیز نےکاٹ لیا‘ منہ کا کوئی بھی مرض ہو آپ پورے یقین سے آیۃ الکرسی پڑھا کریں‘ پھونک ماریں‘ ٹھیک ہوجائے گا‘ آرام آجائے گا۔
ٹوٹکہ:آئندہ آم کا سیزن آرہا ہے‘ دیہات میں جو باغات والے ہیں ان کیلئے سخت طوفان‘ جھکر‘ خطرناک ہے جس کی وجہ سے کچے آم گرجاتے ہیں اگر وہ چاہیں کہ آندھی طوفان رک جائے تومالی کو چاہیے جھاڑو لے اور اپنا سانس بند کرکے یعنی ایک سانس سے ایک چارپائی کے پائے کے نیچے جھاڑو لگائیں آخری پائےکے نیچے جھاڑو لگا کر جھاڑوچارپائی کے ہیر(پیند) کے نیچے رکھ دیں۔ آندھی طوفان نہ چلےگا‘ شرط: آندھی شروع ہوتے وقت ہی یہ عمل شروع کرنا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں