Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیزفرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ ۔ قسط نمبر 6

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

انہوں نے ایک دن مجھے شوہر کو راہ راست پر لانے اور ان کے دل میں اپنی محبت جگانے کا وظیفہ بتایا اور ساتھ وہ سارے واقعات سنائے جو آپ نے درس میں بیان فرمائے تھے۔میرے دل میں اک نئی امید جاگی۔۔۔

محترم قارئین  یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  کے فوائد کے خطوط اتنے زیادہ آرہے ہیں کہ اس پر اگر ہم چاہیں تو ایک کتاب جاری کرسکتے ہیں۔ ان خطوط میں سے ایک خط میں قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے لیے دل سے بہت دعائیں نکلتی ہیں‘ آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ میرا ماضی بہت کربناک گزرا ہے جس کی تھوڑی سی تفصیل میں یہاں بیان کررہی ہوں:۔ میری شادی کو دو سال ہوئے‘ ایک دن بھی سکون کا نہیں گزرا‘ میرے شوہر بہت شکی مزاج تھے‘ شادی کے دو ماہ بعد سسرال والوں نے مجھے اور میرے شوہر کو گھر سے نکال دیا‘ پہلے کرائے پر رہے‘ پھر میری امی بیمار ہوگئیں تو ان کی وجہ سے امی کے گھر رہنا شروع ہوگئے‘ چھ ماہ بعد والدہ کا انتقال ہوگیا تو بہن بھائیوں نے گھر سے نکال دیا۔ کچھ میرے شوہر کی غلطیاں تھیں اور کچھ میرے سسرال والوں کی غلطیاں تھیں‘ میرے سسرال والوں کا ماحول کچھ اچھا نہیں تھا‘ شاید اس وجہ سے میرے شوہر کا ذہن ایسا ہوگیا تھا کہ وہ مجھ پر بہت زیادہ شک کرنا شروع ہوگئے‘ دروازے کو تالا لگا کر چابی ساتھ لے جاتے‘ پھر بھی گھر آکر پوچھتے تھے کہ گھر میں کون کون آیا تھا‘ تم کس سے ملی تھی‘ اگر محلے کی کوئی عورت مجھ سے ملنے آجاتی تو انہیں بالکل بھی اچھا نہ لگتا‘ جب جاتی تو طرح طرح کے سوالات کرتے کہ یہ عورت کیوں ملنے آئی؟ کیا کہہ رہی تھی۔۔۔؟؟؟
بات بات پر مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتے‘ اگر کبھی اچھے موڈ میں ہوں تو میں مذاق میں کچھ کہہ دیتی تو جب جھگڑتے تو پتا نہیں کون کون سی پرانی باتیں یاد کرکے کہتے تم نے مجھے فلاں وقت طعنہ دیا تھا‘ مجھ پر جھوٹے الزام لگتے۔ ایک وقت ایسا آگیا کہ ان سے بولتے وقت بھی مجھے ڈر لگتا‘ ان کو سب اپنے دشمن لگتے تھے۔ہروقت بس ان کی زبان پر یہی باتیں ہوتیں کہ فلاں نے مجھے ایسا کہا‘ فلاں نے ایسا کہا۔۔۔ جھوٹ بہت بولتے‘ ہروقت اپنی جھوٹی تعریفیں کرتے رہتے۔انہیں لگتا کہ میں چوری اپنے بہن بھائیوں سے ملتی ہوں اور یہ بھی لگتا کہ گھر کی چیزیں میں کسی کو دے دیتی ہوں۔ کہتے میں اتنا سامان لایا تھا کہاں گیا۔۔۔؟؟؟ میں اتنی سبزی لایا تھا کہاں گئی؟ سالن کہاں گیا؟ مجھے پیسے بھی نہیں دیتے سب کچھ خود ہی لاتے‘ میں بیمار ہوجاتی تو دوائی بھی نہ لاکر دیتے اور کہتے کہ یہ بھی تمہارے بہن بھائیوں کی ذمہ داری ہے‘ چاہتے کہ میرے والدین میرا خرچہ دیں۔ اگر دوائی لا دیتے تو ہروقت طعنے دیتے رہتے کہ تمہاری دوائی پر اتنے پیسے لگ گئے۔میں ہروقت روتی‘ کڑہتی‘ سسکتی رہتی  کہ مجھے تو نہ ماں باپ‘ بہن بھائی اچھے ملے‘ نہ سسرال اور نہ ہی شوہر اچھا ملا۔۔۔ ہر نماز کے بعد اللہ سے رو رو کر دعائیں مانگتی کہ یااللہ کرم کردے۔۔۔! مجھے اس عذاب سے نجات دلادے‘ میرے شوہر کو راہ راست پر لے آ۔۔۔! کبھی کبھی دل کرتا کہ گھر چھوڑ کر چلی جاؤں‘ بہت وظیفے استعمال کرتی رہی مگر شوہر پر کبھی کچھ اثر نہ ہوا۔
پھر ایک دن ہماری ایک ہمسائی آئی جو اکثر آکر مجھ سے اپنے دکھ سُکھ بانٹ لیتی تھی‘ ان کے بیٹے نے گھر پر انٹرنیٹ لگوایا ہوا تھا اور وہ ہر جمعرات آپ کا درس روحانیت و امن براہ راست سنتے تھے۔ انہوں نے ایک دن مجھے شوہر کو راہ راست پر لانے اور ان کے دل میں اپنی محبت جگانے کا وظیفہ بتایا اور ساتھ وہ سارے واقعات سنائے جو آپ نے درس میں بیان فرمائے تھے۔میرے دل میں اک نئی امید جاگی۔۔۔ میں نے ان سے وہ وظیفہ لکھوا لیا۔ وہ وظیفہ یہ تھا۔  یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔
میں نے دن رات‘ اٹھتے بیٹھتے‘ وضو بے وضو کُھلا پڑھا۔ ساتھ ہر روز دعا کرتی کہ یااللہ! میرے شوہر کے دل سے میرے لیے نفرت ختم ہوجائے اور ان کا دل فراخ ہوجائے‘ تمام گندی عادتیں ختم ہوجائیں۔ جھوٹ بولنا غیبت کرنا چھوڑ دیں۔میں نے ابھی کم و بیش نوے دن ہی وظیفہ یقین‘ توجہ اور دھیان سے پڑھا کہ میں نے محسوس کیا کہ میرے شوہر کے رویے میں دن بدن تبدیلی آتی جارہی ہے‘ روزانہ آکر میرا حال پوچھتے‘ ایک دن مجھے بخار ہوا تو کام سے جلدی گھر آگئے اور مجھے ڈاکٹر کے پاس لے گئے اور دوائی کے ساتھ واپسی پر پھل بھی خریدا بلکہ اسی رات مجھ سے اپنے سابقہ رویے کی معافی مانگی اور آئندہ خود کو بدلنے کا وعدہ کیا۔ میں حیران۔۔۔۔! یااللہ! یہ کیا ماجرا ہوا۔۔۔!  میں نے وہ ساری رات رو رو کر اللہ کا شکر ادا کیا اور آپ کو دعائیں دیں‘ اپنی اس ہمسائی کو دعائیں دی کہ جس نے مجھے  یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔
اب تو میرے شوہر جاتے ہوئے مجھے ’’قید‘‘ کرکے بھی نہیں جاتے اور کبھی مجھ پر شک نہیں کیا۔ ہر پندرہ دن کے بعد مجھے میرے بہن بھائیوں سے ملوانے لے کر جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ بھی ان کا رویہ بہت شائستہ ہوگیا ہے۔ میں اب سوچتی ہوں کہ اگرمیری ہمسائی مجھے عبقری اور درس روحانیت و امن  کا نہ بتاتی اور میں درس نہ سنتی تو شاید مجھے یہ وظیفہ کبھی نہ ملتااور میری تمام زندگی اُسی جہنم میں گزر جاتی۔
قارئین ! آپ بھی اپنے تجربات و مشاہدات ضرور لکھیں‘ لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 723 reviews.