ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
پیاسوں کو جام محبت پلانے‘ جام رسالتﷺ پلانے کیلئے پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی بے پنا خدمات ہیں‘ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے یہ جام غزنی سے پیا‘ غزنی افغانستان کا مشہور صوبہ ہے‘ روایات میں سبکتگین کا نام بھی آتا ہے۔ یہ محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کے والد تھے اور اس کو بخت کیسے لگا‘ اس نے ایک ہرنی کا پیچھا کیا‘ یہ سردار تھا‘ ہرن تو بھاگ گئی مگر جو اس کا بچہ تھا وہ اس کا ساتھ نہ دے سکا اس نے بچے کو پکڑلیا‘ اب جب یہ آگے چلا تو اسے پیچھے آہٹ محسوس ہوئی‘ دیکھا پیچھے پیچھے ہرنی آرہی تھی اور وہ پیاس اور بھوک سے نڈھال تھی‘ اس کے اندر ایک آواز آئی کہ جیسے یہ ہرنی مجھ سے کہہ رہی ہے کہ میری مامتا کو تڑپا کر تو کہاں خوشیاں تلاش کررہا ہے‘ مجھے تڑپا کر تو خوش کیسے رہ سکے گا‘ میں شام کو دودھ کس کو پلاؤں گی‘ مہربانی کرکے مجھے میرا بچہ واپس کردے۔ بس یہ آواز اندر اٹھی تو اس نے ہرنی کا بچہ چھوڑ دیا۔ رات کو سرور کونین ﷺ خواب میں آئے‘ آپ ﷺ نے فرمایا نصرالدین تو نے ایک ہماری ایک مخلوق پر رحم کیا ہے اللہ تجھ پر رحم فرمائے گا‘ اللہ تجھے ملک دے‘ تجھے مال دے گا۔ آج کی باتوں سے ہمیں کیا سبق ملا‘ ایک تو پیرعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف ملا اور دوسرا استخارہ کی اہمیت کا پتہ چلا کہ اسلام میں اس کی کیا اہمیت ہے‘ استخارے کا نچوڑ یہ ہے کہ مومن کی نظر جب اٹھے تو اللہ پر اٹھے‘ ساری کشف المحجوب جتنی بھی ہے سب توحید کی طرف بلاتی ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی یہی سبق دیا کہ اللہ سے مانگنا ہے‘ اللہ سے لینا ہے‘ اللہ ہی سے ہوتا ہے‘ اللہ ہی کرتا ہے‘ اللہ کے بغیر کوئی کچھ نہیں کرسکتا‘ آگے استخارے کی وضاحت لکھی ہے کہ میری پہلی نظر اللہ تعالیٰ کی ذات عالی کی طرف اٹھی۔ یاد رکھنا! جس دل میں لاالہ الا اللہ محمدرسول اللہ نہیں ہے وہ پتھر ہے اور جس دل میں کلمہ ہے‘ وہ دل مٹی ہے‘ ہاں وہ مٹی بنجر تو ہوسکتی ہے‘ مگر مٹی پھر آباد ہوجایا کرتی ہے پتھر کبھی آباد نہیں ہوتے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں