میں عبقری کی قاری ہوں۔ میرے ایک شخص کے پاس چالیس ہزار تھے اور وہ دینے کا نام نہیں لے رہا تھا میں نے ماہ مئی کے عبقری میں آیت کا وظیفہ پڑھاتھا۔ میں نے یہ وظیفہ پوری توجہ اور دھیان سے نہیں پڑھا‘ اٹھتے‘ بیٹھتے‘ کھلا پڑھا آیت یہ تھی۔ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾۔ ابھی میں نے صرف تین یا چار روز ہی پڑھا تھا کہ وہ شخص خود گھر آکر پیسے دے گیا۔ اسی طرح میرے نندوئی کے کاروباری لوگوں نے عرصہ تین سال سے تین لاکھ کی رقم دینی تھی میں نے ان کو یہی آیت بتائی۔ انہوں نے بھی صرف چار روز ہی پڑھا تھا کہ ان کا مسئلہ حل ہوگیا۔ انہوں نے ان کو رقم تو نہیں دی لیکن انہوں نے ان کا مال واپس کردیا۔ میں بہت شکرگزار ہوں کہ میں نے اور میرے نندوئی نے اس آیت سے فیض پایا۔
دانوں سے جان چھڑانے کا آزمودہ طریقہ
ایسی خواتین اور مرد جن کے چہرے پر بہت موٹے پیپ والے دانے نکلتے ہیں اور وہ مہنگے مہنگے علاج کروا کروا کر تھک گئے ہوں لیکن دانے ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہے‘ ایسے خواتین اور حضرات کیلئے ایک بہت ہی لاجواب ٹوٹکہ حاضر خدمت ہیں:۔آپ روزانہ آدھا کلو کنو یا فروٹر کھائیں۔ ایک ہفتے میں دانے کم ہونے لگیں گے اور پھر نکلنا بند ہوجائیں گے ۔نہایت ہی سادہ اور سستا نسخہ ہے۔یہ نسخہ میں نے کئی خواتین و حضرات کو دیا اللہ نے سب کو صحت دی آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔
جلے ہوئے زخم کیلیے
آپ کا جسم گرم پانی سے جلا ہو‘ سالن سے ‘ بھاپ سے یا براہ راست آگ سے ہر ایک کیلئے مؤثر ہے۔ زخم کے حساب سے سرسوں کا تیل لیں اور آدھی مقدار میں کھانے والا نمک شامل کرلیں زخم پر فوراً لیپ کرنے سے نہ صرف ٹھنڈک پیدا ہوگی بلکہ زخم کا نشان بھی نہیں رہےگا۔(عبقری جلد7) ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں