طارق حمید گِل‘ اوکاڑہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ ڈیڑھ سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں‘ اس میں جتنے بھی مضامین پڑھے کافی حد تک فائدہ ہوا اور مزید فائدہ حاصل کررہا ہوں۔ چند ماہ قبل عبقری میں جسمانی دردوں سے افاقہ کیلئے عمل پڑھا اس دن اہلیہ محترمہ کو دم کیا تو فوری افاقہ ہوا وہ گھر کاکام کرنے لگ گئی۔ اب میرا اشارہ محترم صہیب ہاشمی کی طرف ہے جنہوں نے دل کھول کر جنات کے ستائے ہوئے لوگوں کیلئے تحفہ عنایت فرمایا۔ میں نے ان کے عطا کیے ہوئے اسماء الحسنیٰ کے عمل سے بھی فوائد حاصل کیے۔ ایک جوان عورت پر حاضری کی پہلے تو منزل شروع کی تو خیر ایک جن صاحب حاضر ہوئے اور بڑی صلح صفائی کیساتھ کہنے لگے اس لڑکی (مریضہ) نے ہمارے بچے کو کھیتوں میں چلتے ہوئے کچل دیا ہے اس لیے اس کو پکڑا ہے‘ دوسرا اس نے جھوٹ بولا کہ وہ مولوی ہے لہٰذا مجھے معاف کردیا جائے پھر نہیں آؤں گا۔ راقم الحروف کے ساتھ مولوی قاری صاحب مقامی استاد وحفظ بھی تھے انہوں نے مشورہ دیا کہ معاف کرنا بہتر ہے‘ میں نے ضروری شرائط پر معافی دے دی کہ آئندہ اس بچی کے پاس نہیں آئیگا۔ پھرکچھ دنوں بعد وہ پھر بچی پر حاضر ہوگیا‘ میرے ذہن میںعبقری میں چھپاعمل آیا کہ اُس مضمون میں جنات کی اڑی توڑ (تکبر) کیلئےاسماء الحسنیٰ بتایا گیا تھا۔ میں نے منزل کا کچھ حصہ پڑھ کر ساتھ ہی عبقری میں دیا گیا عمل پڑھا تو جن منت سماجت کرنے لگا کہ مجھے جانے دو‘ آپ تو خود حافظ قرآن ہو میرے ساتھ نیکی کا سلوک کرو‘ وغیرہ وغیرہ۔۔۔! میرے دل میں اللہ پاک نے یہ بات ڈالی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے ان ناموں میں اتنی حفاظت اورطاقت ہے کہ جن نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں اللہ پاک کے وہ پیارے اور حفاظت والے نام یہ ہیں:۔
یَاحَفِیْظُ یَاحَفِیْظُ یَاحَفِیْظُ یَارَقِیْبُ یَاوَکِیْلُ یَانَاصِرُ یَابَصِیْرُ۔یَااَللہُ یَااَللہُ یَااَللہُ ان الفاظ کو گیارہ مرتبہ پڑھنے سے الحمدللہ مریض بالکل ٹھیک ہوکر بیٹھ جاتا ہے اور گھر میں آئے ہوئے شیطانی کارندے رخصت ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد میں نے بچی کے گلے میں ایک صفحے پر آیت الکرسی بسم اللہ کے ساتھ لکھ کر تعویذ بنا کر ڈال دیا جس کی وجہ سے دوبارہ وہ جنات نہیں آئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں