جب حق تعالیٰ کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کا غم بڑھ جاتا ہے اور جب کسی سے بغض فرماتے ہیں تو دنیاوی نعمتوں کا خزانہ اس پر کھول دیتے ہیں۔
شہناز رفعت‘ گوجرانوالہ
فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں اپنے اوائل زندگی میں زبردست ڈاکو تھے‘ ان کی ڈاکہ زنی سے سرخس اور بیور کی درمیانی راہیں سدود ہوگئیں‘ اتفاقاً ایک لڑکی پر عاشق ہوگئے‘ ایک شب اس لڑکی کے مکان کی دیوار پر چڑھ رہے تھے کہ کسی قاری کی آواز کان میں پڑی جو یہ آیت تلاوت کررہا تھا:۔ ’’کیا ایمان والوں کیلئے اس بات کا وقت نہیں آیا کہ ان کے دل خدا کی نصیحت اور نازل شدہ دین حق کے سامنے جھک جائیں‘‘۔
یہ صدا سنتے ہی چلا اٹھے ’’بلے یارب قدان (ہاں پروردگار وہ وقت آگیا ہے) اور پھر ڈاکہ زنی سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلی اور بڑے عابد و زاہد ہوگئے۔
ابوعلی رازی کہتے ہیں کہ میں تیس سال فضیل بن عیاض کی صحبت میں رہا میں نے ان کو کبھی ہنستے اور تبسم کرتے نہیں دیکھا جس دن ان کے بیٹے کا انتقال ہوا ہنس رہے تھے۔ میں نے کہا یہ کیا؟ فرمایا ’’خدا نے یہ چیز پسند کی میں نے بھی اسے پسند کیا حالانکہ یہ بیٹا جوان اور صالح تھا‘‘۔
حضرت فضیل رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے: جب حق تعالیٰ کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کا غم بڑھ جاتا ہے اور جب کسی سے بغض فرماتے ہیں تو دنیاوی نعمتوں کا خزانہ اس پر کھول دیتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں