وہ تقریباً چھ ماہ کی تھی میرا ایک کزن آیا وہ بار بار اسے تنگ کررہا تھا تو میری بہن نے صرف چھ ماہ کی عمر میں کہا: ’’اب مجھے چھیڑا تو بہت بُرا ہوگا۔۔۔‘‘ اب سب بہت زیادہ سہم گئے‘ کیونکہ آواز بہت بھاری تھی۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بعد سلام عرض ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو درازی عمر عطا فرمائے اور آپ کو محتاج خلقت کیلئے وسیلہ خیر و برکت بنائے رکھے۔ آمین!۔
محترم حکیم صاحب! میں حال ہی میں رسالہ عبقری سے متعارف ہوئی ہوں اور میں نے اس سے بہت فائدہ پایا ہے۔ بہت سارے مسائل کا حل اس رسالے سے جان لیتی ہوں۔محترم حکیم صاحب! میری چھوٹی بہن کے ساتھ بہت عجیب و غریب مسائل ہیں۔ میری چھوٹی بہن بچپن سے ہی بہت جذباتی ہے‘ اب اس کی عمر دس سال ہے‘ چھوٹے بڑے کسی کی بھی عزت نہیں کرتی‘ مہمانوں کے سامنے مجھ پر چیخنے لگتی ہے‘ ذرا سی بات پر اشتعال میں آجاتی ہے‘ اگر نصیحت کرو یا تنبیہ تو لڑنے لگ جاتی ہے یا رونے لگ جاتی ہے۔کبھی کبھی بڑے لوگوں کی طرح ایسا پختہ جواب دے جاتی ہے کہ سب حیران رہ جاتے ہیں‘ کبھی کبھی ایسی ایسی عجیب باتیں کرتی ہے کہ لگتا ہے کہ کوئی تیس سال کی خاتون باتیں کررہی ہے۔اب میں اصل مسئلہ کی طرف آتی ہوں:۔اس کے ساتھ پیدائش سے ہی کچھ ماورائی قوتوں کا مسئلہ ہے‘ وہ تقریباً چھ ماہ کی تھی میرا ایک کزن آیا وہ بار بار اسے تنگ کررہا تھا تو میری بہن نے صرف چھ ماہ کی عمر میں کہا: ’’اب مجھے چھیڑا تو بہت بُرا ہوگا۔۔۔‘‘ اب سب بہت زیادہ سہم گئے‘ کیونکہ آواز بہت بھاری تھی۔
دوسرا واقعہ اس سے کچھ عرصے بعد جب وہ ڈھائی سال کی تھی‘ ہمارے گھر ہماری پڑوسن اور میری سہیلی آئی تھی‘ وہ بار بار اسے تنگ کررہی تھیں اور اس کے ساتھ کھیل رہی تھیں‘ میری امی نے اس خیال سے کہ وہ میری بہن کو چھیڑنے سے باز آجائیں فرمایا کہ اس کے ساتھ جنات ہیں (اس وقت میری بہن صرف چند الفاظ اردو کے بول سکتی تھی اور میری امی نے یہ جملہ بھی اردو میں کہا تھا)میری بہن نے اچانک مُڑ کر بڑے عجیب لہجے میں دیکھا اور کہا: ’’میں جن نہیں میں بَلا ہوں۔۔۔!!!‘‘
یہ رات کا وقت تھا‘ میری بہن گہری نیند سوئی ہوئی تھی‘ میرے امی ابو آپس میں باتیں کررہے تھے‘ میرے ابو کوئی بات کرکے چپ ہی ہوئے تھے کہ میری بہن نے اسی بات کا جواب دے دیا‘ امی ابو نے دیکھا تو وہ گہری نیند سوئی ہوئی تھی۔۔۔۔اکثر وہ ایسی ایسی باتیں کرجاتی ہے کہ ہم سب حیران رہ جاتے ہیں کہ ہم نے کبھی ایسی باتیں نہ کبھی دیکھی نہ سنی۔۔!!!۔
محترم حکیم صاحب! اب تو ہمیں اکثر اپنی اس بہن سے ڈر لگتا ہے‘مگر خاص بات یہ ہے کہ اس نے کبھی ہم میں سے یا کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا‘ اکثر بچوں کےساتھ بچوں کی طرح ہی کھیلتی ہے‘ مگر جب بڑوں کے درمیان ہوتی ہے تو ان کے ساتھ بالکل سنجیدہ گفتگو کرتی ہے حالانکہ اس کی عمر صرف دس سال ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں