اسلام اور رواداری۔قسط نمبر ۹۴
ابن زیب بھکاری
اس وقت تک تینوں میں سے کسی نے اسلام کی غلامی کا تاج سر پر نہیں سجایا تھا۔ جنگ بدر کے اختتام پر آپ ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے فرمایا: ’’جاکر دیکھو ہمارے گھرانے بنوہاشم کے کون کون آدمی گرفتار ہوئے ہیں۔ ’’جناب علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے جاکر دیکھ بھال کی اور آکر گزارش کی کہ چچا عباس‘ بھائی عقیل اور نوفل بن حارث اسیروں میں داخل ہیں۔ یہ سن کر آپ ﷺ تینوں قیدیوں سے ملنے تشریف لے گئے اور حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے پاس کھڑے ہوکر فرمایا: ’’ابوجہل مارا گیا ہے‘‘ حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بولے: ’’اب تہامہ میں مسلمانوں کا کوئی مزاحم نہیں رہا‘‘ حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بالکل تہی دست تھے‘ اس لیے ان کے چچا حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے اپنی گرہ سے ان کا فدیہ ادا کرکے انہیں آزاد کرایا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں