درج ذیل دعا کے پڑھنے والے کو اللہ پاک اپنی قدرت سے نیک اور صالح بیوی کے غیبی اسباب پیدا فرمائیں گے‘ نیک اور صالح اولاد عطافرمائیں گے‘ اہل و عیال کی حفاظت فرمائیں گے‘ گھر اور خاندان پر آئی بلائیں اور آفات ٹال دیں گے‘ اولاد کو ایسا بنائیں گے جو اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوگی‘ اس کی قبر میں راحت کا سامان ہوگی اور اس کی بخشش کا سبب ہوگی۔ تقویٰ طہارت کے بام عروج پر ہوگی۔صبح و شام ایک ایک تسبیح پڑھیں۔
رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ﴿الفرقان۷۴﴾ (ج،ر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں